Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, September 19, 2020

سابق ‏ممبر ‏اسمبلی ‏حاجی ‏افضال ‏احمد ‏خان ‏کی ‏تدفین۔ضلع ‏انتظامیہ ‏کی ‏طرف ‏سے ‏پیش ‏کیا ‏گیا ‏” ‏گارڈ ‏آف ‏آنر ‏“۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /نماٸندہ /١٩ ستمبر ٢٠٢٠۔ 
==============================
سماجوادی پارٹی کے سابق ممبر اسمبلی ومرکزی سیرت کمیٹی کے سرپرست مرحوم حاجی افطال احمد خان کوہفتہ کے روز سینکڑوں سوگواروں کے درمیان نم آنکھوں سے سپرد خاک کیاگیا۔شہر کے احاطہ نواب یوسف واقع مدینہ مسجد میں ان کی نماز جنازہ مفتی ہشام نے ادا کرائی جس کے بعد جنازہ حوض خاص واقع بھندرا شاہؒ کی قبرستان کیلئے نکلا تو عوام کو جم غفیر امنڈ پڑا۔سینکڑوں کی تعداد میں چاہنے والوں کی موجودگی میں تدفین عمل میں آئی۔
 اس موقع پر ضلع مجسٹریٹ دنیش کمار سنگھ کی جانب سے سٹی مجسٹریٹ اور ایس پی سٹی، شرہر کوتوال نے جنازہ پر گلہائے عقیدت کر خراج عقیدت پیش کیا اور گارڈ آف آنر دیا گیا۔ سماج وادی پارٹی کے ضلع صدر لال بہادر، کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کے ضلع صدر اور ایس پی کے ضلع نائب صدر شکیل احمد، شیام بہادر پال، حسام الدین شاہ،ڈاکٹر کے پی یادو، شاہ گنج کے سابق بلاک پرمکھ محمد انس خان، مرکزی سیرت کمیٹی کے خزانچی شکیل منصوری سمیت دیگر لوگوں نے ان کے جنازے پر سماج وادی پارٹی کا جھنڈا لگایا۔اس دوران شہر کے نواب یوسف روڈ،میر مست کے دکانداروں نے سوگ میں اپنی دکانوں کو بند رکھا۔ سابق ایم ایل اے کو تمام طبقہ کے لوگ جن میں ہندو اور مسلمانوں نے ان کی قبر پر مٹی دیا۔اس موقع پر بجلی ملازم یونین کے صدرنکھلیش سنگھ،کانگریس کے ضلع فیصل حسن تبریز، رخسار احمد، ناصر خان، ڈاکٹر حسین ببلو، جاوید محمود، عبدالاحد، ڈاکٹر جاوید، ڈاکٹر اظہرجعفری، کمال اعظمی، کمال الدین انصاری، ظفر مسعود، فیروز احمد پپو، ارشاد منصوری،عظمت خان، کمال فاروقی،لال محمد راعینی،ببلو سمیت ہزاروں کی تعداد میں لوگ موجود رہے۔