Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, September 19, 2020

ضلع ‏مجسٹریٹ ‏نے ‏زیر ‏تعمیر ‏منریگا ‏پارک ‏کا ‏کیا ‏معاٸنہ۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش / نماٸندہ۔/صداٸے وقت  
===============================
ضلع مجسٹریٹ دنیش کمار سنگھ نے کرنجاکلاں بلاک کے پتہنا پرائمری اسکول میں تعمیر ہو رہے منریگا پارک کا ہفتہ کے روز معائنہ کیا۔معائنہ کے دوران انھوں نے پارک کی باؤنڈری،ٹریک اور رنگین انٹرلاکنگ دیکھ خوشی کا اظہار کیا اور پارک کے چاروں طرف بیٹھنے کیلئے ٹیبل اور درخت لگانے کی ہدایت بی ڈی او کو دیا۔
بی ڈی او ویر بھانو سنگھ نے بتایا کہ پارک میں والی بال،بیڈمنٹن کورڈ،اوپن جم اور گوگا کرنے کیلئے ٹریک تعمیر کرایا جا رہا ہے جس پر ضلع مجسٹریٹ نے پارک میں اچھی قسم کی گھاس لگوانے کی ہدایت دیتے ہوئے باقی کام کو جلد مکمل کرانے کی ہدایت دیا۔انھوں نے کہا کہ گاؤں میں تھوڑی کی محنت کر شہروں والی سہولت حاصل کیا جا سکتا ہے۔اس دوران انھوں نے پرائمری اسکول کے بچوں کی دوڑ مقابلہ کرایا جس میں پریانشو اپادھیائے اول،یش اپادھیائے دوئم اور انش اپادھیائے سوئم مقام حاصل کیا۔ضلع مجسٹریٹ نے مقابلہ میں فتح ہونے والے بچوں کو نقدی انعام دیکر حوصلہ افزائی کیا۔اس دوران انھوں نے گاؤں والوں سے اپیل کیا کہ وہ پارک کو اپنا سمجھتے ہوئے اس کا خیال کریں جس سے سبھی عمر کے لوگ فائدہ حاصل کر سکیں اور اچھا ماحول قائم ہو سکے۔