Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, September 19, 2020

زمینی سطح پر کام کررہی ہیں چیتنا سنہا اور ان کی ٹیم۔

پٹنہ۔۔بہار /صداٸے وقت / پریس ریلیز۔
==============================
بہار پردیش مہیلا مورچہ کی صدر چیتنا سنہا جو کہ ” مشن مودی اگین “کی مہم کے تحت پٹنہ نگر نگم میں ہر وارڈ میں گھوم گھوم کر بڑی محنت اور لگن کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔چینا سنہا ایک کرمثھ۔محنتی سیاست داں کے ساتھ ساتھ ایماندار بھی ہیں جسکیوجہ سے وہ ” مشن مودی اگین “میں دل وجان سے کام کرنے میں مصروف ہیں۔: 
آج بہار میں اسمبلی الیکشن کے مد نظر  پٹنہ شہر کے ہر وارڈ میں ووٹر آٸی ڈی اور آدھار کارڈ اور اس میں سدھار کا کام بڑی محنت ولگن سے ایک اچھے لاٸحہ عمل کیساتھ کرنے میں کامیاب ثابت ہورہی ہیں۔پورے بہار والوں کو بھی اس بات کی خوشی ہورہی ہے کہ چیتنا سنہا بی جے پی نے پردیش مہیلا مورچہ کا ورکنگ کمیٹی کا ممبر بنایا ہے ۔چیتنا سنہا کا آباٸی وطن اورنگ آباد ہے مگر انھوں نے اپنے کام کرنے کے مقام کو پٹنہ ہی کو بنایا ہے ۔اس کے باوجود بھی وہ اورنگ آباد سے کافی تعلق رکھتی ہیں اور ہر سکھ دکھ کی گھڑی میں وہاں کے عوام کے ساتھ کھڑی رہتی ہیں۔
چیتن سنہا نے پٹنہ شہر کے ہر وارڈ سے 11 , 11 کی تعداد میں خواتین کی ٹیم بنا رکھی ہیں تاکہ آگے آنے والے اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کو ہر سیٹ سے کامیابی دلاٸی جاسکے۔چیتنا سنہا مختلف مذاہب و ذات کے ساتھ ساتھ مسلم اقلیتی طبقہ میں بھی اپنی ایک الگ شناخت رکھتی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ذات پات سے زیادہ ملک کی ترقی میں ہماری کارکردگی زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔