Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, September 8, 2020

تیز ‏رفتار ‏نا ‏معلوم ‏گاڑی ‏کی ‏زد ‏میں ‏آنے ‏سے ‏ایک ‏نوجوان ‏کی ‏موت۔

جون پور ۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /نماٸندہ /٨ ستمبر ٢٠٢٠۔
==============================
جلالپور تھانہ حلقہ کے تھاناگدی روڈ پر سبزی منڈی کے قریب سڑک پار کر رہے نوجوان کو تیز رفطار نامعلوم گاڑی نے اپنی زد میں لے لیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔مقامی لوگوں کی مدد سے زخمی کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
بتاتے ہیں کہ مقامی تھانہ حلقہ کے باقرآباد گاؤں کے رہنے والے مہندر موریہ35ولد کاشی ناتھ موریہ سائیکل سے سوار ہو کر کسی کام سے مذکورہ بازار آیا تھا۔سڑ ک کنارے سائیکل کھڑی کرنے کے بعد وہ روڈ کو پار کر رہا تھا کہ اسی دوران پیچھے سے آرہی تیز رفطار نامعلوم گاڑی اسے اپنی زد میں لیتے ہوئے فرار ہو گئی۔حادثہ میں نوجوان شدید زخمی ہو گیا جس کو مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دیتے ہوئے علاج کیلئے مقامی صحت مرکز لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔