Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, September 8, 2020

دھرما ‏پور ‏بلاک ‏کے ‏تحت ‏کٸی ‏مواضعات ‏کے ‏ترقی ‏کے ‏کاموں ‏کا ‏سی ‏ڈی ‏او ‏نے ‏لیا ‏جاٸزہ۔

جون پور ۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /ذراٸع / ٨ ستمبر ٢٠٢٠۔
==============================
سی ڈی او انوپم شکلا نے منگل کے روز دھرماپور بلاک کے گجنا،سریمو اور گدو پور گاؤں میں چل رہے ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔اس دوران انھوں نے کام میں تیزی لاتے ہوئے جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی۔
سی ڈی او نے سب سے پہلے گجنا گاؤں کے سابق ثانوی اسکول احاطے میں بن کر منریگا پارک کا معائنہ کیا۔معائنہ کے دوران ہو رہے کام کو دیکھ انھوں نے خوشی کا اظہار کیا اور پردھان وجیندر یادو،سیکریٹری بابو لال کو 26ستمبر تک کام کو مکمل کرنے کی ہدایت دی۔اسکول احاطے میں شجرکاری کرتے ہوئے تدریس سے متعلق ضروری ہدایت دیا۔سریمو گاؤں میں تعمیر کمیونٹی بیت الخلاء کا معائنہ کرتے ہوئے اسکول احاطے میں پارک بنا کر دونوں جانب ٹیبل لگانے کی ہدایت پردھان گیان چندر موریہ اور سیکریٹری رجنیش پانڈے کو دیا۔اس کے بعد گدو پور گاوں کے گؤ شالہ،کمیونٹی بیت الخلاء اور تالات کے تزئین کاری کا معائنہ کیا جہاں چل رہے کام کو دیکھ انھوں نے پردھان پنالال اور سیکریٹری پرمود سنگھ کو سبھی کام کو جلد کرانے کی ہدایت دی۔اس موقع پر بی ڈی او شکنتلا سنگھ،پروگرام افسر منریگا رام نہور سروج،اے ڈی او پنچایت لال جی رام،برہم جیت سنگھ،ایس بی سنگھ،مینو یادو،پھول چندر کنوجیا،سریتا موریہ،شروتی گپتا،اروند یادو،راجیش یادو،انل یادو سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔