Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, September 8, 2020

مرکزی ‏حکومت ‏کی ‏پالیسیوں ‏کے ‏خلاف ‏بجلی ‏ملازمین ‏کا ‏مظاہرہ

جون پور ۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /نماٸندہ /٨ اگست ٢٠٢٠۔
==============================
مرکزی قیادت کے اعلان پر مرکزی حکومت کی جانب سے لائے جا رہے بجلی ترمیمی بل ایکٹ2020اور بجی کاری کے خلاف منگل کے روز بھی ضلع کے سبھی بجلی افسران،ملازمین اور ایڈہاک عملہ نے کورونا وبا کے مدنظر معاشرتی فاصلے پر عمل کرتے ہوئے حکومت کے توجہ کیلئے دھرنہ مظاہرہ کیا۔
اس موقع پر مشترکہ سنگھرش یونین کے بینر تلے سبھی یونین کے عہدیداران نے مظاہرہ میں شریک ہو کر حکومت کے ترمیمی بل اور بجی کاری کے خلاف آواز بلند کی۔مقررین نے کہا کہ حکومت کے اس فیصلے کے خلاف سڑک سے لیکر ایوان تک تحریک چلائی جائے گی۔حکومت کے فیصلہ واپسی نہیں ہونے تک دھرنہ مظاہرہ مسلسل چلتا رہے گا جس کو اور وسیع کیا جائے گا۔پروگرام کی صدارت منیش سریواستو اور نظامت ملازمین یونین صدر نکھلیش سنگھ نے کیا۔اس موقع پر انجینئرہریش پرجاپتی،انجینئر رام آدھار،سنجے یادو،ستیہ اپادھیائے،انجینئر ونودکمار گپتا،انجینئر آلوک اپادھیائے،انجینئر پردیپ کمار،انجینئر اے کے سنگھ،انجینئر امر پرساد،اشونی سریواستو،پربھات پانڈے،سنجے،وشرام موریہ،اشوک موریہ،سنتوش سمیت دیگر ملازمین موجود رہے۔