Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, September 8, 2020

ٹرکٹر ‏کی ‏زد ‏میں ‏آنے ‏سے ‏شاہ رخ نامی نو جوان ‏کی ‏موت۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /نماٸندہ /٨ ستمبر ٢٠٢٠۔
==============================
سجان گنج تھانہ حلقہ کے رام ناتھ ہٹیا گاؤں میں گزشتہ دیر شب ٹریکٹر کی زد میں آنے سے سڑک کنارے کھڑے نوجوان کی موت ہوگئی۔نوجوان کی موت کی خبر ملتے ہی مشتعل گاؤں والوں نے ٹریکٹر کو نذر آتش کرتے ہوئے شاہراہ پر جام لگا دیا۔شاہراہ پر جام کی اطلاع ملتے ہی سی او بدلاپور سرکل کے سبھی تھانوں کی فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اور حکومت کی جانب سے مالی امداد دلانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے جام کو ختم کرایا۔
بتاتے ہیں کہ مذکورہ گاؤں کا رہنے ولا شاہ رخ21ولد اسرار احمد مہاراج گنج۔بندھوا روڈ پر گاؤں کے اسکول کے قریب سیلون چلاتا تھا۔پیر کی دیر شام سیلون بند کرنے کے بعد وہ سائیکل سے گھر جانے کیلئے نکلا اور سڑک کنارے کھڑے ہو کر موبائیل سے کسی سے بات کرنے لگا۔فون سے بات کے دوران ہی بندھوا کی سمت سے گٹی لاد کر آرہے ٹریکٹر نے اندھیرے میں نوجوان کو اپنی زد میں لے لیا جس سے جائے واقعہ پر ہی اس کی موت ہو گئی۔حادثہ ہونے کی اطلاع ملتے ہی لواحقین سمیت گاؤں کے لوگ موقع پر پہنچ گئے اور ہنگامہ کرنے لگے۔کچھ ہی دیر میں مشتعل ہجوم میں ٹریکٹر کو آگ کے حوالے کرتے ہوئے لاش کو شاہراہ پر رکھ کر جام لگا دیا جس سے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطار لگ گئی۔اس دوران مشتعل ہجوم نے پتھر بازی بھی کیا لیکن کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔شاہراہ پر جام لگنے کی اطلاع ملتے ہی سی او بدلاپور رانا مہیندر سنگھ سرکل کے سبھی تھانوں کی فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اور لوگوں کو سمجھانے لگے لیکن ہجوم موقع پر ضلع مجسٹریٹ کو بلانے اور سرکاری امداد کی مانگ پر بضد رہا۔گھنٹوں کی مشقت کے بعد مالی امداد کی یقین دہانی اور ملزمان کے خلاف کاروائی کی یقین دہانی کراتے ہوئے پولیس نے جام کو ختم کرایا۔دیر شب پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج تحریر کی بنیاد پر کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔