Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, September 3, 2020

دو ‏موٹر ‏ساٸیکلوں ‏کے ‏آمنے ‏سامنے ‏کی ‏ٹکر ‏میں ‏ایک ‏نوجوان ‏شدید ‏طور ‏پر ‏زخمی ‏۔۔حالت ‏نازک۔

جون پور ۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت / ٣ ستمبر ٢٠٢٠۔
==============================
شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے کوپا گاؤں میں جمعرات کے روز موٹرسائیکل کی آمنے سامنے ہوئے تصادم میں ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔زخمی کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا گیا جہاں سے ڈاکٹروں نے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔
بتاتے ہیں کہ مذکورہ گاؤں کے رہنے والے شبھم سنگھ25ولد دنیش سنگھ جمعرات کی صبح اپنی موٹرسائیکل سے کہیں جا رہا تھا۔جیسے ہی وہ گھر سے کچھ دور پہنچا سامنے سے تیز رفطار آرہی موٹرسائیکل سے تصادم ہو گیا جس کے سبب میں وہ شدید زخمی ہو گیا جبکہ دوسرا موٹرسائیکل سوار فرار ہو گیا۔حادثہ ہوتے ہی مقامی لوگوں نے اہل خانہ کو اطلاع دیا جس پر پہنچے اہل خانہ نے علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا جہاں سے بہتر علاج کیلئے ڈاکٹروں نے ضلع اسپتال ریفرکر دیا۔