Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, September 10, 2020

انڈین ‏اٸیر ‏فورس ‏کے ‏بیڑے ‏میں ‏شامل ‏ہوا ‏رافیل ‏جنگی ‏طیارہ۔۔۔

واٹر کینن سے سلامی کے بعد رافیل طیاروں کو فضائیہ کے بڑے بیڑے میں شامل کر لیا گیا ہے۔ اس تاریخی لمحے کا گواہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور فرانسیسی وزیر دفاع فلورنس پارلی بنیں۔
دہلی۔صداٸے وقت /ذراٸع / ١٠ ستمبر ٢٠٢٠۔
=============================
 لداخ  میں چین کے ساتھ تنازعہ کو لے کر بڑھتی کشیدگی کے درمیان پانچ رافیل جنگی طیاروں  کی پہلی کھیپ جمعرات کو امبالہ ائیربیس  پر باقاعدہ طور سے فضائیہ میں شامل کی گئی۔ واٹر کینن سے سلامی کے بعد رافیل طیاروں کو فضائیہ کے بڑے بیڑے میں شامل کر لیا گیا ہے۔ اس تاریخی لمحے کے گواہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور فرانسیسی وزیر دفاع فلورنس پارلی بنیں۔
رافیل چوتھی  جنریشن کا فائٹر جیٹ ہے۔ یہ کئی کردار نبھانے میں اہل  ہے۔ گراؤنڈ سپورٹ، ڈیپتھ اسٹرائک اور اینٹی شپ حملے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کی طاقت کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ یہ چھوٹے نیوکلیئر ہتھیاروں کو لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ رافیل طیارہ 9500  کلو گرام کا وزن اٹھانے میں اہل ہے۔
رافیل طیارے فرانس کی کمپنی دی سالٹ ایوی ایشن نے بنائے ہیں۔ فضائیہ کے ترجمان ونگ کمانڈر اندرلین نندی نے کہا کہ رافیل طیاروں کو دستے کے 17 ویں اسکواڈرن میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ زیادہ سے زیادہ 24500 کلوگرام وزن کے ساتھ اڑان بھر سکتا ہے۔
رافیل طیارے کو ہندوستانی فضائیہ میں شامل کرنے کی تقریب امبالہ ایئر بیس پر منعقد ہوئی۔ مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور فرانس کی وزیر دفاع فلورنس پارلی بین مذاہب دعائیہ مجلس میں شامل ہوئیں۔ اس تقریب میں فضائیہ کے سربراہ اور سی ڈی ایس (چیف آف ڈیفینس اسٹاف) بھی شامل رہے۔ اس کے بعد پانچ رافیل طیاروں نے ہوا میں قلابازیاں دکھا کر لوگوں کو مسحور کر دیا۔ اس طرح رافیل طیارہ ہندوستانی فضائیہ کی نئی طاقت بن گیا۔