Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, October 12, 2020

اعظم ‏گڑھ ‏کے ‏موضع ‏چکیا ‏حسین ‏آباد ‏میں ‏تین ‏نوجوانوں ‏پر ‏نامعلوم ‏افراد ‏نے ‏کیا ‏چاقٶں ‏سے ‏حملہ۔دو ‏نوجوان ‏ہلاک ‏۔۔ایک ‏کی ‏حالت ‏تشویش ‏ناک ‏۔وارانسی ‏میں ‏چل ‏رہا ‏ہے ‏علاج۔

اعظم گڑھ: اتر پردیش /صداٸے وقت /ذراٸع / ١٢ اکتوبر ٢٠٢٠۔
==============================
نظام آباد تھانہ حلقہ کے تحت موضع چکیا حسین آباد  آج دوپہر تین نوجوانوں پر نا معلوم افراد نے چاقوں سے حملہ کیا  جسکے نتیجہ  میں  دو نوجوان کی موت ہوگٸ اور ایک کی حالت تشویشناک ہے 
واقعہ کے مطابق تینوں نوجوان ایک ہی موٹر ساٸیکل پر گاٶں سے بازاری کی طرف جارہے تھے۔۔۔گاٶں کے قریب سڑک پر ہی نامعلوم افراد کے ذریعہ ان تینوں پر چاقٶں سے حملہ کردیا گیا جس سے تینوں نوجوان زخمی ہوگٸے  زخمیوں میں اثمر  ولد اشرف زماں عمر 22 سال موضع  چکیاں حسین آباد، محمد مشیر  ولد محمد اسلم  عمر 20 سال  موضع محمدپور و کاظم  24 سال موضع سنجرپور شامل ہیں.
 زخمیوں کو صدر ہسپتال لے جایا گیا ہے جہاں محمد کاظم اور محمد اثمر کی موت ہوگئی، جبکہ تیسرے نوجوان کی حالت نازک بنی ہوئی ہے.۔علاقہ میں خوف کا ماحول ہے ۔گاٶں میں بڑی تعداد میں پولیس تعینات ہے۔ایس پی کیساتھ ضلع کے اعلیٰ حکام نے موقعہ واردات کا دورہ کیا۔تادم تحریر ابھی تک کوٸی ایف آٸی آر درج نہیں ہوا ہے۔۔۔ایس پی کے مطابق معاملہ ریلوے ٹکٹ کی دلالی سے جڑا ہے اور اسی رنجش میں یہ حملہ ہوا ہے۔
تازہ ترین اطلاع یہ ہے کہ محمد اثمر موضع چکیا حسین آباد کی تدفین رات دس بجے گاٶں میں کردی گٸی ہے جبکہ محمد کاظم سنجرپور کی تدفین صبح ٨ بجے عمل میں آۓ گی۔