Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, October 23, 2020

ماہ ‏ربیع ‏الاول ‏پر ‏خاص ‏تحریر ‏۔۔۔۔” ‏محمد ‏ﷺ ‏کا ‏شجرہ ‏نسب ‏و ‏عزیز ‏و ‏اقارب ‏“۔

از/ شمشیر عالم دربھنگوی مظاہرین۔/صداٸے وقت۔
==============================
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحمن الرحیم۔
خاندان     قریش
دادیہال    مکہ مکرمہ
نانیہال   مدینہ منورہ

ولادت۔
9  ربیع الاول 53 قبل ہجرت مطابق 20 یا 22 اپریل 570 یا 571 عیسوی بروز پیر بمقام دادیہال مکہ مکرمہ، بحالت یتیمی ، واقعہ فیل کے 50 دن بعد۔

وفات 12 ربیع الاول 11 ہجری مطابق 7 جون 632 عیسوی بروز پیر بمقام نانیہال مدینہ منورہ ۔ روضئہ مبارک مدینہ منورہ۔

نسب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم۔

محمد بن عبداللہ بن عبدالمطلب بن ہاشم بن عبد مناف بن قصی بن کلاب بن مرہ بن کعب بن لوی بن غالب بن فہر بن مالک بن النضر بن کنانہ بن خزیمہ بن مدرکہ بن الیاس بن مضر بن نزار بن معد بن عدنان۔
یہاں تک آپ ﷺ کا نسب صحیح طریقوں سے ثابت ہے
اس کے بعد اختلاف ہے۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا نام۔
محمد  اور  احمد۔
والد ماجد کا نام۔
عبداللہ بن عبدالمطلب۔
والدہ ماجدہ کا نام۔آمنہ بنت وہب بن عبد مناف بن زہرہ بن کلاب بن مرہ بن کعب بن لوی۔

دادا کا نام۔

عامر ، لقب شیبہ ، عرف ، عبدالمطلب۔

دادی کا نام۔

فاطمہ بنت عمرو بن عائذ۔

پردادا کا نام
عمرو  عرف ہاشم
پردادی کا نام
سلمیٰ

نانا کا نام ۔۔۔۔۔وہب بن عبد مناف بن زہرہ بن کلاب بن مرہ بن کعب بن لوی۔

نانی کا نام۔۔۔۔۔۔۔برہ بنت عبدالعزی بن عثمان بن عبدالدار بن قصی بن کلاب بن مرہ۔

پرنانا کا نام۔۔۔۔۔۔۔۔عبد مناف ۔ منبہ۔
پرنانی کا نام۔۔۔۔۔۔۔۔ام حبیب بنت اسدبن عبدالعزی بن قصی بن کلاب۔

ام حبیب کی ماں۔۔۔۔۔۔۔۔برہ بنت عوف بن عبید
بن عویج بن عدی بن کعب بن لوی۔
رضاعی والد۔۔۔۔حارث
رضاعی والدہ۔
1, ثوبیہ  ۔ آپ کے چچا ابو لہب کی باندی۔
2, حلیمہ سعدیہ بنت ابی ذؤیب السعدی۔
رضاعی بھائی۔
1, حضرت حمزہ بن عبد المطلب
2, ابو سلمہ عبداللہ بن عبد الاسد
3, ابو سفیان بن الحارث بن عبد المطلب۔
  آپ کے چچا زاد بھائی۔
4, عبداللہ بن الحارث۔
رضاعی بہن۔
1, حذافہ ۔  بعض نے جذامہ لکھا ہے۔
2, انیسہ۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا۔

1, حمزہ۔۔۔۔2, العباس۔۔۔۔3, ابو طالب عبد مناف
4,ابو لہب عبد العزی۔۔۔۔۔5, زبیر۔۔۔۔6,مقوم۔۔7, ضرار۔۔۔۔8, مغیرہ۔۔۔9, عبداللہ۔۔۔۔10,حارث  ۔

۔ ابن اثیر نے اس پر اضافہ کیا ہے  ۔ 1, عبد الکعبہ  ۔ 2, قثم  ۔ 3, الغیداق۔

پھو پھی کا نام۔
ام حکیم البیضاء۔۔عاتکہ۔برہ۔۔امیمہ۔صفیہ۔
اروی۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دادا عبدالمطلب کی چھ بیویاں تھیں۔

آپ کی حقیقی دادی۔
فاطمہ بنت عمرو بن عائذ۔
ان کی اولاد یہ ہیں۔
ابو طالب ۔۔عبداللہ   زبیر۔۔۔عبد الکعبہ۔۔ام حکیم البیضاء۔۔عاتکہ۔۔برہ۔۔امیمہ۔۔اروی۔
2, آپ کے دادا عبدالمطلب کی دوسری زوجہ۔
ہالہ بنت اہیب۔
ان سے اولاد ہوئی۔
حمزہ   ۔۔مقوم۔۔حجل۔۔صفیہ۔
یہ۔ ہالہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی والدہ آمنہ بنت وہب کی چچا زاد بہن بھی ہیں۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نانا وہب اور حضرت حمزہ کے نانا اہیب دونوں حقیقی بھائی تھے۔
تیسری زوجہ۔
نتیلہ بنت جناب۔ان سے  حضرت عباس اور ضرار پیدا ہوۓ۔

چوتھی زوجہ۔
صفیہ بنت جندب ان سے حارث اور قثم 
پیدا ہوئے۔
پانچویں زوجہ۔
لبنیٰ بنت ہاجر۔۔۔۔۔ان سےابو لہب عبد العزی
پیدا ہوئے۔
چھٹی زوجہ۔
ممنعہ بنت عمرو۔۔۔ان سے
غیداق  جن کا نام نوفل  یا مصعب تھا
پیدا ہوئے۔

پر دادا چار بھائی تھے۔1, ہاشم۔۔2, مطلب۔۔۔
3 عبد شمس۔۔۔4, نوفل۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات۔

1, خدیجہ بنت خویلد ابن اسد ابن عبد العزی بن قصی قرشیہ اسدیہ۔

2, سودہ بنت زمعہ قرشیہ۔  جنہوں نے اپنی باری کا دن عائشہ صدیقہ کو ہبہ کر دیا تھا۔
3, عائشہ بنت ابوبکر صدیق بن ابو قحافہ عثمان۔
4, حفصہ بنت عمر فاروق بن خطاب۔
5, زینب بنت خزیمہ بن الحارث ہلالیہ بنی بکر بن ھوازن سے تھیں۔
6, ام سلمہ ۔ اکثر کے نزدیک ان کا نام  ہند ہے
بعضوں نے ۔ رملہ کہا ہے۔
7, زینب بنت جحش بن رباب بن معمر الاسدی۔
8، جویریہ بنت الحارث ابن ابی ضرار۔
9, ام حبیبہ بنت ابو سفیان۔
10, صفیہ بنت حی بن اخطب۔
11, میمونہ بنت حارث۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اولاد۔
لڑکے تین ہیں ۔۔۔۔1, قاسم۔۔۔
2, عبداللہ  ۔ انہی عبداللہ کا لقب طیب اور طاہر ہے۔ یہ دونوں پہلی بیوی حضرت خدیجہ سے ہیں۔
3, ابراہیم ۔ یہ ماریہ قبطیہ سے ہیں۔
لڑکیاں چار ہیں۔
1,زینب۔۔۔2,ام کلثوم۔۔3, رقیہ۔۔۔4, فاطمہ۔
یہ چاروں حضرت خدیجہ سے ہیں۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے۔ داماد۔
1,ابو العاص بن ربیع  ۔ یہ حضرت خدیجہ کی بہن ہالہ کے بیٹے ہیں۔
2, عثمان غنی  ۔ یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پھوپھی ام حکیم البیضاء کی لڑکی اروی کے لڑکے ہیں۔
3, علی بن ابو طالب  ۔ یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا زاد بھائی ہیں۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نواسے۔

1,حسن۔۔ 2, حسین۔۔۔۔3,علی بن ابو العاص و زینب۔۔۔۔4, عبداللہ بن عثمان۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نواسیاں۔

1,امامہ بنت ابو العاص۔
2..ام کلثوم۔۔3, زینب  ۔ دونوں اولاد علی و فاطمہ ہیں۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مؤذن۔
1, بلال بن رباح  حبشی
2, عمرو بن ام مکتوم قرشی عامری  نابینا۔
3, سعد القرط
4, ابو محذورہ۔ 
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خدام۔
1, انس بن مالک۔۔۔۔2, عبداللہ بن مسعود۔۔3, عقبہ بن عامر الجہنی۔۔۔۔4, اسلع بن شریک۔۔۔۔5,بلال۔۔6, سعد مولے ابی بکر۔۔۔7, ابوذر غفاری۔۔۔8, ایمن ابن عبید۔۔9,ام ایمن۔۔10, معیقب

۔  طالب دعا۔
شمشیر عالم دربھنگوی مظاہری
امام جامع مسجدشاہ میاں روہواویشالی۔ بہار