Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, October 31, 2020

پروفیسر ‏جاوید ‏، ‏سابق ‏وزیر ‏مہاراشٹر ‏کا ‏ممبٸی ‏میں ‏انتقال۔۔۔نماز ‏جنازہ ‏دوپہر ‏ایک ‏بجے۔

جونپور۔۔اتر پردیش/صداٸے وقت / نماٸندہ / ٣١ اکتوبر ٢٠٢٠۔
======================-======
جونپور کے سابق ایم ایل اے اور کانگریس کے اقلیتی سیل کے قومی صدر ندیم جاوید کے والد پروفیسر جاوید احمد کا آج ممبٸ میں 75 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔۔پروفیسر جاوید مہاراشٹر میں کٸی مرتبہ وزیر رہ چکے ہیں ۔وہ ایک قد آور کانگریسی لیڈر تھے۔مرحوم کافی دنوں سے علیل تھے۔اطلاع کے مطابق ان کی نماز جنازہ دوپہر ایک بجے ادا کی جاٸے گی۔
ان کے انتقال کی خبر سے ممبٸی سے لیکر جونپور تک غم کا ماحول ہے۔۔
مہاراشٹر کے کانگریس کے ممبٸی شہر کے ترجمان نے اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوٸٕے کہا کہ ان کی موت سے کانگریس کا بہت بڑا نقصان ہے اور میرے سرپرست کی حیثیت سے ٣٠ سالوں سے ان کا سایہ میرے اوپر تھا۔
واضح ہو کہ پروفیسر جاوید احمد کا آباٸی وطن ضلع جونپور کے تحصیل شاہگنج حلقہ کے تحت مردم خیز موضع پارہ کمال سے ہے۔۔جونپور کے سابق ایم ایل اے ندیم جاوید کے والد ہیں۔۔۔مرحوم ممبٸی کے مشہور و معروف مہاراشٹر کالج میں درس وتدریس سے جڑے تھے ۔بعد میں انھوں نے سیاست میں قدم رکھا اور کافی بلندیوں تک پہنچے۔۔۔مہارشٹر میں ان کے قاٸم کردہ ایک درجن سے زیادہ تعلیمی ادارے چل رہے ہیں۔
مرحوم کے انتقال کی خبر سے موضع پارہ کمال میں بھی غم کی لہر ہے۔