Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, October 31, 2020

فرانس ‏کی ‏مصنوعات ‏کا ‏سختی ‏سے ‏باٸیکاٹ ‏کریں۔


پٹنہ ۳۱/اکتوبر(عبد الرحیم برہولیاوی) ۔/صداٸے وقت ۔
=============================
فرانس کے صدر نے جس طرح ناموس رسالت پر حملہ کیا ہے اور اسلام کو دہشت گرد قرار دے کر مسلمانوں کے خلاف جو فضا تیار کی ہے اور اس کے سہارے جو مدارس و مساجد کے نظام پر پابندی لگانے کا منصوبہ بنایا ہے، اس کے خلاف پوری دنیا کے انصاف پسند لوگوں کو اٹھ کھڑا ہونا چاہیے اور فرانس کی مصنوعات کا سختی سے بائیکاٹ کرنا چاہیے، ہماری غیرت ایمانی محبت رسول اور عظمت رسول پر مر مٹنے کے جذبہ کا یہی تقاضہ ہے، معاشی طور پر کمزور کرنے کی فہم اسی قسم کی بیہودہ حرکتوں کے روکنے کا انتہائی مؤثر ذریعہ ہے، عرب لیگ کو چاہیے کہ وہ فرانس سے اپنے سفیر واپس بلا لے اور وہاں کے سفیر کو ملک بدر کردے اور ضابطہ کے مطابق اپنا احتجاج درج کراۓ اور دنیا کو بتا دے کہ مسلمان اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے جان و مال عزت و آبرو، خاندان اور والدین سب سے زیادہ محبت کرتا ہے، اور وہ اس قسم کی حرکت کو برداشت نہیں کرسکتا، ان خیالات کا اظہار امارت شرعیہ بہار،اڈیشہ و جھاڑکھنڈ کے نائب ناظم مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نے ایک اخباری اعلانیہ میں کہاہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ آزادی راۓ کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ مقدس شخصیات کے ساتھ توہین آمیز رویہ کو روا رکھا جائے، آزادی راۓ کے اپنے حدود ہیں، جس طرح آپ دوسروں کے گھر میں آزادی کے نام پر داخل نہیں ہوسکتے۔
سڑک پر آزادی کے نام پر ادھر ادھر گاڑی نہیں دوڑا سکتے ویسے ہی کسی کے مذہبی متقدات اور برگزیدہ شخصیتوں کے خلاف نہیں بول سکتے اور ان کی توہین نہیں کرسکتے۔ اپنے احساسات و خیالات ہندوستانی حکمرانوں تک بھی پہونچانے چاہیے اور قائدین کے احکام و ہدایات کے مطابق اس کام کو آگے بڑھانا چاہئیے؛ کیوں کہ خبریں یہ بھی آرہی ہیں کہ اس مسٔلہ پر ہندوستانی حکومت فرانس کے ساتھ ہے۔