Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, October 2, 2020

فرمان ‏الہدیٰ ‏نے ‏مساٸل ‏مواقع ‏میں ‏بدلا۔۔۔۔

از / مفتی محمد ثناء الھدیٰ قاسمی/صداٸے وقت۔/٢ اکتوبر ٢٠٢٠۔
============================
٢/اکتوبر (عبدالرحیم برہولیاوی)۔
 شاہ میاں رہوا ضلع ویشالی کے فرمان الہدیٰ ابن ڈاکٹر محمد عطاء الہدیٰ نے لاک ڈاؤن میں مسائل کو مواقع میں بدلنے کا مثالی نمونہ پیش کیا ہے ،جب سارے لوگ لاک ڈاؤن میں کورونا کی وہشت اور دہشت کے زمانہ میں  ڈپریشن کے شکار تھے، محمد فرمان الہدیٰ نے پورا قرآن کریم حفظ کرکے مایوس لوگوں کے لئے ایک مثال قائم کی، اس موقع سے شاہ میاں رہوا کی جامع مسجد میں ایک دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس سے خطاب کرتے ہوئے امارت شرعیہ کے نائب ناظم مفتی محمد ثناء الھدیٰ قاسمی نے فرمایا کی تدبیر کے درجہ میں قرآن کریم کی حفاظت کا اللہ تعالیٰ نے جو نظم کیا ہے اس میں ایک حفظ قرآن کریم بھی ہے، جس کے فضائل بے شمار ہیں،حافظ قرآن کو قیامت کے دن پڑھتا جا اور چڑھتا جا کہا جائے گا اور جہاں قرآن کریم ختم ہوگا وہیں  اس کی منزل ہوگی، حافظ قرآن کریم کے والدین کو ایسا تاج پہنایا جائے گا اور خاندان کے دس ایسے گنہگار لوگوں کے بارے میں اس کی سفارش قبول ہوگی جس پر جہنم واجب ہوچکی ہوگی،دعا سے قبل حافظ محمدفرمان الہدیٰ کی دستار بندی مولانا شمشیر عالم مظاہری امام و خطیب جامع مسجد شاہ میاں رہوا،خانوادۂ ھدی کے معمر بزرگ الحاج محمد نجم الہدیٰ نجم ،معھد العلوم الاسلامیہ چک چمیلی کے ماسٹر عبد الرحیم برہولیاوی،نودیہ ودھالیہ سرسا کے استاذ ماسٹر محمد سرفراز عالم کے ساتھ ساتھ مدرسہ فردوس العلوم لعل گنج کے مولانا تاج الہدیٰ رحمانی،مدرسہ اسلامیہ چہرا کلاں، مدرسہ مدنی بسہیا شیخ ضلع شیوہر کے نمائندہ کے ہاتھوں کی گئی، تقریب میں مسلمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جن میں حاجی نیاز احمد،حاجی سمیع احمد، آفتاب الحسن، الطاف حسن،اشفاق عالم،مجاہد عالم،ارمان الہدیٰ،عمران الہدیٰ خاص طور سے قابل ذکر ہیں، لاک ڈاؤن میں حفظ قرآن کی تکمیل پر خانوادہ ھدی کے ارکان و افراد ،عزیز و اقارب اور علاقہ کے مسلمانوں نے حافظ محمد فرمان الہدیٰ اور ان کے استاذ مفتی محمد ظفر الہدیٰ قاسمی اور ڈاکٹر محمد عطاء الہدیٰ کو مبارکبادی پیش کی۔