Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, October 29, 2020

بڑی خبر: اگر پاکستان نہیں چھوڑتا ونگ کمانڈر ابھینندن کو تو ہندستانی فوج کر دیتی حملہ!.

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے بدھ کے روز کہا کہ شاہ محمود قریشی بھی اس میٹنگ میں تھے، جس میں وزیرِ اعظم نے آنے سے انکار کر دیا تھا اور فوج کے سربراہ تشریف لائے۔ پیر کانپ رہے تھے، ماتھے پر پسینہ تھا، اور ہم سے شاہ محمود نے کہا کہ خدا کا واسطہ ہے، اب اس (ابھینندن) کو واپس جانے دیں کیونکہ اگر ایسا نہ ہوا تو رات نو بجے ہندوستان پاکستان پر حملہ کرنے والا ہے۔

دہلی/ صداٸے وقت /ذراٸع ۔
==============================
 پاکستان کی پارلیمنٹ میں ہندستانی ونگ کمانڈر ابھینندن وردھمان  کا ایک بار پھرذکر ہوا ہے۔ اس مرتبہ ونگ کمانڈر ابھینندن کے ذکر کے ساتھ ہی پاکستان کی قلعی کھل گئی ہے۔ پاکستان نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے خوف کے سبب ابھینندن وردھمان کو ہندستانی فوج کو واپس سونپا تھا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے بدھ کے روز کہا کہ شاہ محمود قریشی بھی اس میٹنگ میں تھے، جس میں وزیرِ اعظم نے آنے سے انکار کر دیا تھا اور فوج کے سربراہ تشریف لائے۔ پیر کانپ رہے تھے، ماتھے پر پسینہ تھا، اور ہم سے شاہ محمود نے کہا کہ خدا کا واسطہ ہے، اب اس (ابھینندن) کو واپس جانے دیں کیونکہ اگر ایسا نہ ہوا تو رات نو بجے ہندوستان پاکستان پر حملہ کرنے والا ہے۔
پاکستان کے اس دعوے کے بعد ہندستانی فوج کے سابق سربراہ بی ایس دھنوا کا رد عمل سامنے آیا ہے۔ ہندستانی فضائیہ کے سابق سربراہ بی ایس دھنوا  نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے جس طرح سے بیان بیان دئے جارہے ہیں اس کی وجہ اس وقت ہندستانی فضائیہ کی پوزیشن تھی۔  انہوں نے کہا کہ اس وقت ہندوستانی فوج کافی تھی۔  ہم ایسی صورتحال میں تھے کہ اگر پاکستان  ونگ کمانڈر ابھینندن وردھمان کو  نہیں چھوڑتا تو ہم ان کی پوری بریگیڈ  کو ختم کرسکتے تھے اور وہ یہ جانتے تھے۔
سابق فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ میں نے ابھینندن کے والد کے ساتھ کام کیا ہے۔ میں نے ابھینندن کے والد سے وعدہ کیا تھا کہ ہم اسے واپس لائیں گے۔ 1999 کے واقعہ کو یاد کرتے ہوئے دھنوا نے کہا کہ پاکستان نے اس وقت ہمیں دھوکہ دیا تھا اس لئے ہم پہلے ہی الرٹ ہوگئے تھے۔
کیا بولے تھے پاکستان کے رکن پارلیمنٹ ؟
پاکستان کے رکن پارلیمنٹ ایاز صادق  نے پاکستانی پارلیمنٹ میں کہا کہ بالاکوٹ میں ہندستان کے فضائی حملے کے اگلے دن 27 فروری کو پاکستان نے ہندستان میں ہوائی حملے کی کوشش کی تھی۔ اس کے جنگی طیارے  ہندوستان کی طرف بڑھے تھے، لیکن  ونگ کمانڈر ابھینندن وردھمان اور دوسرے جانباز پائلٹوں نے انہیں کھدیڑ دیا تھا۔
ہندستانی ونگ کمانڈر ابھینندن وردھمان  نے پاکستان کے ایف۔16 طیارے کو مار گرایا تھا۔ اسی دوران ابھینندن سرھد پارک کر گیا تھا اور پاکستان کے نشانے پر آگیا تھا۔ ابھینندن پیرا شوٹ سے کود گئے لیکن وہ پاکستانی سرحد میں پہنچ گئے تھے جہاں انہیں بندی بنا لیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ 27 فروری 2019 کو پاکستانی علاقے بالاکوٹ کے گاؤں جابہ پر انڈین طیاروں کی بمباری کے ایک دن بعد لائن آف کنٹرول کے قریبی علاقے ہوڑاں میں پاکستان کی فضائیہ نے انڈین جیٹ گرا کر فائٹر پائلٹ وِنگ کمانڈر ابھینندن ورتھمان کو گرفتار کر لیا تھا۔
ہندستان نے بنایا تھا پاکستان پر دباؤ
ونگ کمانڈر ابھینندن کو چھوڑنے کے لئے ہندستان نے بھاری دباؤ بنایا تھا۔ اسی دوران شاہ نے اہم میٹنگ کی تھی۔ ایاز صادق کے مطابق اس میٹنگ میں عمران خان کو بھی شامل ہونا تھا لیکن وہ نہیں آئے۔ صادق نے دعویٰ کیا کہ میٹنگ میں آئے شاہ کے پاؤں کانپ رہے تھے اور کہا تھا کہ اگر ہم نے ابھینندن کو نہیں چھوڑا تو ہندستان، پاکستان پر حملہ کردے گا۔ بتادیں کہ یکم مارچ 2019 کو پاکستان نے اٹاری بارڈر پر صحیح سلامت ابھینندن کو ہندستان کو سونپ دیا تھا۔