Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, November 10, 2020

رجحانات کو کبھی بھی پلٹ سکتے ہیں نتیجے، 20 سیٹوں پر ایک ہزار سے کم کا فرق.

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق ریاست کی 20 سیٹوں پر ووٹوں کا فرق 1000 سے بھی کم ہے، جس میں عطیم اتحاد کی 11 سیٹیں اور بی جے پی 6 سیٹیں ہیں۔ ایسے میں ان رجحانات پر بھروسہ کرنا جلد بازی ہوگی۔ یہ اعدادوشمار کبھی بھی تازہ رجحانات کو بدل سکتے ہیں۔

پٹنہ: بہار /صداٸے وقت /ذراٸع /١٠ نومبر ٢٠٢٠۔
=============================
بہار اسمبلی انتخابات 2020  کو لے کر اب تک آئے رجحانات میں این ڈی اے اکثریت کے قریب نظر آرہی ہے۔ جبکہ عظیم اتحاد بھی نتیش کمار کے چہرے پر الیکشن لڑ رہے این ڈی اے کو سخت ٹکر دے رہا ہے۔ دونوں میں کچھ ہی سیٹوں کا فرق بنا ہوا ہے۔ وہیں الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ابھی الیکشن کے حتمی نتائج کو لے کر کوئی اندازہ لگانا جلد بازی ہوگی۔ الیکشن کمیشن کے ذریعہ جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق ریاست کی 20 سیٹوں پر ووٹوں کا فرق 1000 سے بھی کم ہے۔ ایسے میں ان رجحانات پر بھروسہ کرنا جلد بازی ہوگی۔ یہ اعدادوشمار کبھی بھی تازہ ترین رجحانات کو بدل سکتے ہیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق ریاست کی 20 سیٹوں پر ووٹوں کا فرق 1000 سے بھی کم ہے، جس میں عطیم اتحاد کی 11 سیٹیں اور بی جے پی 6 سیٹیں ہیں۔ ایسے میں ان رجحانات پر بھروسہ کرنا جلد بازی ہوگی۔ یہ اعدادوشمار کبھی بھی تازہ رجحانات کو بدل سکتے ہیں۔ وہیں تقریباً 50 سیٹیں ایسی ہیں، جہاں پر ووٹوں کا فرق تقریباً 3000 ہے۔
الیکشن کمیشن نے کہا- دیر رات تک مکمل ہوگی ووٹوں کی گنتی
Advertisement
الیکشن کمیشن نے اس کے ساتھ ہی امید ظاہر کی ہے کہ آج دیر رات تک گنتی پوری ہوجائے گی۔ کورونا کی وجہ سے پولنگ سینٹرس کی تعداد زیادہ تھی، جس کے لئے 1.25 لاکھ ای وی ایم مشینوں کا استعمال ہوا۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ ووٹوں کی گنتی سست نہیں چل رہی ہے بلکہ ای وی ایم کی تعداد زیادہ ہوگئی ہے۔ سال 2015 کے مقابلے کئی چیزوں میں اضافہ ہوا ہے۔ مثلاً پولنگ سینٹرس، بیلٹ پیپرس، ایسے میں یہ نہیں کہہ سکتے ہیں کہ ووٹوں کی گنتی سست ہو رہی ہے۔ ہاں کچھ وقت زیادہ ضرور لگ سکتا ہے۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پہلے ووٹوں کی گنتی کے 26-25 راونڈ ہوا کرتے تھے، اس بار یہ بڑھ کر اوسطاً 35 راونڈ ہوگئے، اس لئے ووٹنگ دیر شام تک جاری رہے گی۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ اب تک بغیر کسی پریشانی کے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ بہار میں تقریباً ایک کروڑ سے زیادہ ووٹوں کی گنتی کی جاچکی ہے، جس کا مطلب ہے کہابھی بھی بڑے حصے کی ووٹنگ ہونی باقی ہے۔