Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, November 10, 2020

سیمانچل ‏والوں ‏کو ‏اپنی ‏قیادت ‏مبارک ‏۔۔

میں سیمانچل کے سبھی ووٹروں کو انکی سمجھداری اور سیاسی شعور کے لٸٕیے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔امید ہے آٸندہ آنیوالے الیکشنوں میں مسلمان آپ لوگوں سے کچھ سیکھ لے گا۔
از/مفتی محمد اجوداللہ پھولپوری 
نائب ناظم مدرسہ اسلامیہ عربیہ بیت العلوم سرائمیر اعظم گڈھ
               صداٸے وقت ۔
          =============
بہار الیکشن میں جوں جوں گنتی آگے بڑھ رہی ہے سیاسی مہاویروں کی دھڑکنیں بھی اوپر نیچے ہو رہی ہے تحریر لکھے جانے تک سیاسی پنڈتوں کے تمام اندازہ الٹ پلٹ نظر آرہے ہیں قبیل از کاؤنٹنگ تیجسوی یادو کو دو تہائی بہومت کے ساتھ بہار کے اگلے چیف منسٹر کے طور پہ دیکھا جارہا تھا فی الحال معاملہ بلکل کانٹے کا ہے اسوقت مہاگٹھبندھن ایک سو چودہ جبکہ این ڈی اے ایک سو بائیس پر آگے چل رہی ہے اور اسی سیٹوں پر گٹھبندھن نیز چھیاسی سیٹوں پر این ڈی اے جیت حاصل کرچکی ہے اچھی بات یہ ہیکہ ابھی تک ٹوٹل ووٹ کا تقریبا ساٹھ سے پینسٹھ %  ووٹ گنا جا چکا ہے جبکہ ابھی دیہی علاقوں کی مشینیں کھلنی باقی ہے بہت سی سیٹیں ایسی ہیں جن پہ محض سو ووٹوں کے آس پاس آگے پیچھے معاملہ چل رہا ہے  امید ہیکہ این ڈی اے کیلئے بہار کے انگور کھٹے ثابت ہونگے (ان شاءاللہ)
خیر جو سب سے اچھی خبر بہار سے آئی وہ سیمانچل سے تعلق رکھتی ہے سیمانچل کے ووٹروں نے انتہائی سمجھداری کا ثبوت دیتے ہوئے اپنی قیادت کو عزت بخشی جو کہ یقینا سبھی کیلئے خوشی کا باعث ہے میں سیمانچل کے سبھی ووٹروں کو اس سمجھ بھرے فیصلہ پر مبارک باد پیش کرتا ہوں امید ہے آئندہ آنے والے الیکشنوں میں مسلمان آپ کے فیصلہ سے کچھ سیکھ حاصل کرلیگا ۔
قبل از الیکشن کچھ لوگ واویلا کررہے تھے کہ اویسی کھیل بگاڑسکتے ہیں مجھے لگتا ہے اس نتیجہ سے قوم کھیل بنانا سیکھ سکتی ہے میں آج تک اس بات کو سمجھنے سے قاصر ہوں کہ لوگ ہمیشہ اپنوں پر ہی کیوں انگشت نمائی کرتے ہیں ہماری تنظیموں کے ذمہ داران اور بہار کے بڑے بڑے مسلم ٹھیکیداروں میں سے کتنوں نے مہا گٹھبندھن سے یہ سوال پوچھا کہ مسلم قیادت کی حصہ داری گٹھبندھن میں کیوں نہیں؟
ساری سیاست تبھی کیوں داؤ پہ لگ جاتی ہے جب مسلم قیادت کو حصہ داری دینی ہوتی ہے؟
اگر مسلمان اتنے ہی اچھوت ہیں تو انکے ووٹ سے اتنا پیار کیوں ہے؟
بہار الیکشن کے مکمل نتائج آنے دیں اسکے بعد گٹھبندھن سے ٹکٹ پائے مسلمانوں کی ہار جیت اور اسکی وجہ کا جائزہ لیں آپ کے تئیں انکی محبت واضح ہوجائیگی مجھے قوی امید ہیکہ یوپی کی طرح بہار کا بھی یادو سماج بی جے پی کے ساتھ ویلنٹائن ڈے مناتا نظر آئیگا 
من حیث القوم ہم سب کیلئے بہتر ہوگا کہ اپنی قیادت کی ٹانگ کھینچنے کے بجائے اس پر اعتماد کریں اسے سپورٹ کریں اسے آگے بڑھائیں
میں ایک بار پھر سیمانچل کی عوام کو اس خوبصورت فیصلہ پر مبارک باد پیش کرتا ہوں خاص کر اختر الایمان صاحب جیسے باہمت باحوصلہ اور صاحب فہم و فراست شخص کو جسکی انتھک محنتوں کوششوں اور کاوشوں نے آج قوم کو ایک پیاری سی خوشی دی اللہ تعالی ہم سب کو عقل سلیم عطاء فرمائے اور ہمت و حوصلہ کے ساتھ اپنی قیادت سیادت سیاست کو آگے لے کر بڑھنے والا بنائے