Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, November 17, 2020

بیس ‏سال ‏جیل ‏میں ‏رہنے ‏کے ‏بعد ‏ملی ‏ضمانت۔۔موضع ‏سجنی ‏میں ‏ہوا تھا ‏بیس سال قبل خوں ‏ریز ‏تصادم ‏۔4 ‏لوگوں ‏کی ‏ہوٸی ‏تھی ‏موت۔

اعظم گڑھ اتر پردیش / 17 نومبر 2020آ / از / ایڈووکیٹ فرخ رشید
==============================
20 اکتوبر 2000 کو ضلع اعظم گڑھ کے قصبہ سجنی تھانہ اہرولہ میں جمعہ کے روز پردھانی کے پرانے جھگڑے کو لے کر ایک خونریز تصادم ہوا تھا جس کے نتیجے میں ایک ہی دن میں چار افراد کا قتل ہوگیا تھا، قتل کے اس حادثہ کی ایف آئی آر تھانہ اہرولہ اعظم گڑھ میں آٹھ افراد کے خلاف درج ہوئی تھی۔ پولیس نے دوران تفتیش دو ملزمان کا نام خارج کردیا تھا جبکہ بقیہ چھ ملزمان جاوید عرف ہٹلر، نثار، ارشد، اشہد، اکمل اور ماسٹر عرفان کے خلاف اعظم گڑھ ضلع عدالت میں مقدمہ چلا، ٹرائل کے بعد 24/07/2017 کو ضلع عدالت نے اپنے فیصلے میں ماسٹر عرفان کو باعزت بری کردیا گیا تھا جبکہ بقیہ پانچ ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی، ملزمان نے الہ آباد ہائی کورٹ میں اپیل داخل کی تاہم ہائی کورٹ نے بھی ضلع عدالت کے فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے عمر قید کی سزا کو برقرار رکھتے ہوئے اپنا فیصلہ سنایا تھا۔
ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف ملزمان نے سیپریم کورٹ میں اپیل داخل کی تھی جس کی سنوائی کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں جسٹس سوریہ کانت اور انیرودھا بوس کی بینچ نے تین ملزمان ارشد عرف مسٹر، اکمل اور شاہ عالم کو آج بیس سال جیل میں رہنے کے بعد ضمانت دے دی جبکہ بقیہ دو ملزمان جاوید اور اشہد ابھی جیل میں ہیں۔ سیپریم کورٹ میں سبھی ملزمان کی طرف سے ایڈووکیٹ فرخ رشید اور ایڈووکیٹ ابوبکر سباق وکیل ہیں جن کی کوششوں کے بعد ملزمین کو بیس سال جیل میں گزارنے کے بعد ضمانت نصیب ہوئی۔
ایڈوکیٹ ابوبکر سباق
9540450308