Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, November 28, 2020

جب ‏فیض ‏آباد ‏ایودھیا ‏بن ‏سکتا ‏ہے ‏تو ‏حیدر ‏آباد ‏” ‏بھاگیہ ‏نگر ‏“کیوں ‏نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یوگی ‏آدیتہ ‏ناتھ۔

حیدرآباد روڈ شو میں یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا : جب فیض آباد ایودھیا بن سکتا ہے تو حیدرآباد بھاگیہ نگر کیوں نہیں؟
حیدر آباد/ صداٸے وقت /ذراٸع / 28 نومبر 2020.
=============================
حیدرآباد : یوپی کے وزیراعلی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ بہار میں مجلس کے نومنتخب رکن اسمبلی نے حلف لیتے وقت لفظ ہندوستان کا استعمال کرنے سے انکار کردیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہندوستان میں رہتے ہیں تاہم جب ہندوستان کے نام پر حلف لینے کا وقت آتا ہے تو اس سے ہچکچاتے ہیں ۔ یہ مجلس کا حقیقی چہرہ ظاہر کرتا ہے۔
آدتیہ ناتھ نے گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی)انتخابات کے سلسلہ میں شہر حیدرآباد کے کوکٹ پلی میں روڈ شو میں حصہ لیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مودی اور امت شاہ کی رہنمائی میں دفعہ 370کو منسوخ کیا گیا ، جس کے ذریعہ تلنگانہ اور حیدرآباد کے لوگوں کو جموں وکشمیر میں اراضی کی خریداری کی مکمل اجازت دی گئی ۔
یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ کچھ لوگ مجھ سے پوچھ رہے تھے کہ کیا حیدرآباد کا نام بدل کا بھاگیہ نگر رکھا جاسکتا ہے ۔ میں نے کہا کیوں نہیں ۔ میں نے ان سے کہا کہ ہم نے یوپی میں بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد الہ آباد کا نام بدل کر پریاگ راج اور فیض آباد کا نام ایودھیا رکھا ، پھر حیدرآباد کا نام بدل کر بھاگیہ نگر کیوں نہیں رکھا جاسکتا ہے ۔
پارٹی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے، بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری مرلی دھر راو، ڈی اروند ایم پی اور دوسرے ان کے ساتھ تھے۔
روڈ شواوشاملاپوڑی آرچی سے کوکٹ پلی اور آلوین کالونی تک منعقد کیاگیا۔قبل ازیں ان کی آمد پر بی جے پی کے لیڈروں نے ان کا استقبال کیا۔