Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, November 25, 2020

مولانا کلب صادق نم آنکھوں سے سپرد خاک

معروف عالم دین و آل انڈیا مسلم  پرسنل لاءبورڈ کے نائب صدر مولانا کلب صادق کو آج ریاستی راجدھانی لکھنؤ کے غفران مآب امام باڑہ میں دوپہر ڈھائی بجے سینکڑؤں سوگواروں کی موجودگی میں نم آنکھوں سے سپرد خاک کردیا گیا ہے۔
لکھنٸو۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /ذراٸع / ٢٥ نومبر ٢٠٢٠۔
==============================
معروف عالم دین مولانا کلب صادق کا گذشتہ دیر رات انتقال ہوگیا تھا۔ مرحوم 81 برس کے تھے۔ آج مرحوم کی نماز جنازہ حسین آباد واقع یونٹی کالج میں آیت اللہ خامنہ ای کے نمائندہ آیت اللہ مہندی مہدوی نے پڑھائی جس میں بلاتفریق مذہب وملت بڑی تعداد میں اہم شخصیات نے شرکت کی۔ وہیں مرحوم کی کی طرف سے دوسری نماز جنازہ گھنٹہ گھر پر ادا کی گئی۔
وہیں اس سے قبل گذشتہ شب ڈاکٹر صادق کے انتقال کی خبر سے سماجی، علمی، سیاسی، ملی حلقوں میں غم وماتم کی لہر دوڑ گئی۔ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند، وزیراعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی وغیرہ سمیت متعدد دیگر سماجی، مذہبی و سیاسی رہنماؤں نے مرحوم کے بلند درجات و ان کے روح کی تسکین کی دعا کی۔

مرحوم کے وارثین میں تین بیٹے کلب حسین، کلب سبطین، کلب منظر ایک بیٹی یمنہ رضوی اور ان کی بیوہ ہیں۔ مولانا لمبے عرصے سے علیل تھے۔ کچھ عرصہ قبل طبیعت زیادہ بگڑنے پر انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اس وقت وہ آئی سی یو میں تھے۔ مولانا کو سانس میں تکلیف کے ساتھ نمونیا کا عارضہ لاحق تھا۔ مرحوم لکھنؤ کے ایرا میڈیکل کالج میں زیر علاج تھے۔ مرحوم ایرا میڈیکل کالج کے بانیوں میں سے ایک ہیں۔