Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, November 25, 2020

کانگریس کے سینئر رہنما احمد پٹیل کا آج صبح انتقال ہوگیا ‏ناٸب ‏صدر ‏جمہوریہ ‏و ‏وزیر ‏اعظم ‏کا ‏اظہار ‏تعزیت ‏

نٸی دہلی/صداٸے وقت /ذراٸع / ٢٥ نومبر ٢٠٢٠۔
==============================
کانگریس کے سینئر رہنما احمد پٹیل کا آج صبح گڑگاؤں کے ایک اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ وہ 71 برس کے تھے۔ آزمودہ کار سیاست داں، کووڈ انفیکشن کے بعد حالت بگڑ جانے کی وجہ سے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل تھے۔ ایک ٹوئیٹ میں صبح تقریباً چار بجے اُن کے بیٹے فیصل پٹیل نے کہا کہ گجرات سے منتخبہ راجیہ سبھا کے ممبر پارلیمنٹ کا آج رات ساڑھے تین بجے انتقال ہوگیا۔
نائب صدرجمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے احمد پٹیل کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک ٹوئیٹ میں جناب نائیڈو نے کہا کہ احمد پٹیل، پارلیمانی اُمور کے ماہر تھے اور انھوںنے تمام سیاسی رہنماؤں کے ساتھ ہمیشہ خوشگوار تعلقات برقرار رکھے۔ جناب نائیڈو نے اُن کے کنبے کے افراد سے بھی تعزیت کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نریندرمودی نے کانگریس رہنما احمد پٹیل کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک ٹوئیٹ میں جناب مودی نے کہا کہ احمد پٹیل کو اُن کے تیز دماغ اور کانگریس پارٹی کو مستحکم بنانے میں ان کے رول کی وجہ سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ جناب مودی نے اُن کے بیٹے فیصل سے بھی بات کی اور تعزیت کا اظہار کیا۔