Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, November 30, 2020

مولانا کلب صادق کے نماز جنازہ میں شامل ہونے والوں کے لئے تجدید نکاح کا فتویٰ : سازس کے تحت سوشل میڈیا پر چلائی گئی فرضی خبر:::::::::::::مفتی ابوالقاسم نعمانی

دیوبند، 30؍ نومبر (رضوان سلمانی)./صداٸے وقت۔
==============================
 معروف شیعہ عالم دین مولانا کلب صادق کے نماز جنازہ میں شامل ہونے والوں کے لئے تجدید نکاح کا فتویٰ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر دارالعلوم دیوبندنے سخت اعتراض ظاہر کرتے ہوئے اس قسم کی فرضی خبریں چلانے والے لوگوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی مانگ کی ہے۔ 
اس سلسلہ میں آج دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی نے اپنے بیان میں کہاکہ سازش کے تحت اس قسم کی خبریں چلاکر دارالعلوم دیوبند کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی ہے جبکہ دارالعلوم دیوبند سے اس طر ح کا کوئی بھی فتویٰ جاری نہیں کیاگیاہے۔ 
سوشل میڈیا پر دارالعلوم دیوبند کے فتویٰ سے منسوب کرکے ایک خبر چلائی گئی ،جس میں کہاگیاہے کہ مولانا کلب صادق کے نماز جنازہ میں شامل ہونے والے افراد کو تجدید نکاح کراناہوگا۔ مہتمم دارالعلوم دیوبند مفتی ابوالقاسم نعمانی نے اس خبر پر اپنے شدید رد عمل کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ دارالعلوم دیوبند کے دارالافتاء سے اس قسم کا کوئی بھی فتویٰ جاری نہیں کیاگیاہے۔
سوشل میڈیا پر سازش کے تحت من گڑھت طریقہ سے جھوٹی خبر چلائی گئی،جس کا دارالعلوم دیوبند سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی نے ادارہ کے نام سے منسوب کرکے جھوٹی خبر چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی مانگ کی ہے ۔