Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, November 25, 2020

ڈاکٹر ‏کلب ‏صادق ‏کے ‏انتقال ‏پر ‏جونپور ‏میں ‏غم ‏کی ‏لہر۔۔تعزیتی ‏میٹنگ ‏کا ‏انعقاد ‏۔


جون پور..اتر پردیش /صداٸے وقت /٢٥ نومبر ٢٠٢٠۔
=============================
آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے نائب صدر حکیم امت شیعہ عالم دین مولانا قلب صادق کے انتقال کی خبر ملتے ہی ضلع میں بھی سوگ کی لہردوڑ گئی۔ان کے انتقال کی خبر ملتے ہی علماء کرام سمیت ادبی،سماجی، تعلیمی اور خود کفیل تنظیموں کے لوگوں نے غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کی دعاکرتے ہوئے عالم اسلام کا اہم خسارہ قرار دیا۔
اسی سلسلے میں جامعہ ایمانیہ ناصریہ کے پرنسپل امام جمعہ مولانا محفوظ الحسن خان کی صدارت میں اساتذہ اور طلباء نے تعزیتی میٹنگ کر مرحوم کی مغفرت کی دعا کیا۔اس دوران مدرسہ میں قرآن خوانی کے بعد ان کی مغفرت کیلئے سورۃ فاتحہ پڑھا گیا۔
حسینی فورم انڈیا کی جانب سے تعزیتی میٹنگ کر مرحوم کی مغفرت کی دعا کی گئی۔اس موقع پر کنوینر اقبال خان،تحسین عباس،سید اسلم نقوی،ناصر رضا،طالب رضا،شکیل ایڈوکیٹ،سید پرویز حسن،سمیر علی،شاہد مہدی،شاہد رضوی سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔
اسی سلسلے میں شیخ نورالحسن میموریل سوسائٹی کی جانب سے سرپرست شیخ حسین احمد کی صدادت میں تعزیتی میٹنگ منعقد ہوئی۔میٹنگ میں سوسائٹی کے مینیجر شیخ علی منظر نے کہا کہ ڈاکٹر قلب صادق جیسی شخصیت برسوں میں پیدا ہوتی ہے۔انھوں نے عالم اسلام کی تعلیم اور اتحاد کیلئے جو کام کئے اس کو کبھی پورانہیں جا سکتا۔