Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, November 23, 2020

اسلامی ‏یوتھ ‏فیڈریشن ‏کے ‏زیر ‏اہتمام ‏ ‏منعقدہ ‏” ‏مقابلہ ‏سیرت مضمون ‏نویسی“کے ‏تقسیم ‏انعامات ‏کی تقریب ‏

*اسوہ محمدی ہی تمام مسائل کا حل ہے*.....مولانا جمیل صدیقی۔
اعظم گڑھ۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت۔
=============================
انسانی سماج کو اپنے مسائل حل کرنا ہے تو اسوہ رسول کو اختیار کرے۔ کیونکہ یہی وہ اسوہ کامل ہے جو زندگی کے تمام گوشوں میں نہ صرف نظری رہنمائی کرتا ہے بلکہ عملی رہنمائی بھی کرتا ہے۔ حق تلفی، ظلم و استحصال، خواتین کے ساتھ نا انصافی، غربت، انسانی جان کی حرمت، طبقاتی کشمکش جیسی لعنتوں سے آج سماج دوچار ہے۔موجودہ قوانین ان مسائل کو حل کرنے میں ناکام ہیں۔ ان مسائل کو اگر واقعتاً حل کرنا ہے تو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ کو اختیار کرنا پڑے گا۔
مذکورہ بالا خیالات کا اظہار مولانا جمیل صدیقی صاحب نے اسلامک یوتھ فیڈریشن کی جانب سے ہوئے *"مقابلہ سیرت مضمون نویسی"* کے تقسیم انعامات کے پروگرام کے موقع سے کیا۔ 
اس پروگرام کے دوسرے مہمان مقرر جناب ڈاکٹر مبشر علیگ صاحب تھے۔ انہوں نے طلبہ کو سیرت نبوی کا موضوعاتی مطالعہ کرنے پر زور دیا اور کہا کہ زندگی کے کسی مسئلہ کو لیکر اس کا سیرتِ نبوی میں تلاش کرنے کی کوشش ہونی چاہیے۔ اس وقت سیرت سے متعلق کتابوں کی کمی نہیں ہے بس شوق مطالعہ کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ اسلامک یوتھ فیڈریشن اعظم گڑھ ڈویژن نے دو ماہ قبل ربیع الاول کی مناسبت سے کالج اور مدارس کے طلبہ کو سیرت نبوی کا مطالعہ پر توجہ دینے کی خاطر اعظم گڑھ،مئو اور جونپور کی سطح پر مقابلہ سیرت مضمون نویسی کا اعلان کیا تھا۔ اس مسابقہ میں 130 سے زائد طلبہ وطالبات نے مضامین لکھے۔
کالج و یونیورسٹی کیٹیگری میں پہلی پوزیشن فارس نوشاد ، دوسری پوزیشن فائزہ عظیم احمد  اور تیسری پوزیشن عرشی فاطمہ نے حاصل کیں۔
پانچ طلبہ وطالبات کو خصوصی انعامات سے نوازا گیا۔ فراز کما، فیض الاسلام، رقیہ کامران، ابو القیس اور غضنفر محی الدین۔
مدارس سیکشن میں پہلی پوزیشن صارم ایوبی، دوسری پوزیشن مجیب الرحمٰن اور تیسری پوزیشن منہاج اسعد نے حاصل کی۔ پانچ طلبہ کو خصوصی انعامات سے نوازا گیا۔محمد عمار،ہلال احمد، وصی اللہ، عبید اللہ، محمد عاطف۔
آئی وائی ایف وقتاً فوقتاً طلبہ کی صلاحیتوں جلا بخشنے کے لیے مختلف قسم کے مقابلوں کا انعقاد کرتی رہتی ہے۔
پروگرام کی نظامت محمد اسامہ فلاحی نے کی۔ اخیر میں آئی وائی ایف یوپی زون کے صدر جناب عبد الواسع اصلاحی صاحب نے کلمات تشکر پیش کیا۔ تمام مہمانوں اور سامعین کا شکریہ اداکرتے ہوئے اپنے اندر اخلاص پیدا کرنے کی تلقین کی۔

جاری کردہ۔
آئی وائی ایف
اعظم گڑھ ڈویژن
                       23/11/2020