Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, November 25, 2020

پوروانچل ‏یونیورسٹی ‏میں ‏آن ‏لاٸن ‏اورینٹیشن ‏پروگرام ‏کا ‏انعقاد۔


جون پور ۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /ذراٸع /٢٥ نومبر ٢٠٢٠۔
=============================
ویر بہادر سنگھ پوروانچل یونیورسٹی کے آن لائن تعلیم سیل کے ذریعہ ایک آن لائن اورینٹیشن پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس میں  یونیورسٹی کے اساتذہ، افسران اور ملازمین کو آن لائن تعلیم کورس کی مختلف پہلو سے تعارف کرایا گیا۔
پروگرام میں مرکزی یونیورسٹی ہماچل پردیش آن لائن سیل کے صدر پروفیسر او ایس کے ایس شاستری نے کہا کہ آج ملک میں اساتذہ اور اسکالرز کے ذریعہ انگریزی زبان میں آن لائن ویڈیوز دستیاب ہو رہی ہیں۔ علاقائی زبانوں میں ویڈیوز کی دستیابی سے طلبا کوعلم کے حصول میں بہت آسانی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کو عالمی سطح پر ہندی زبان میں مختلف مضامین کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لئے آگے آنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کو چاہئے کہ وہ دستیاب کتابوں کا مطالعہ کریں اور خود ہی تخلیق کریں، تب ہی وہ طلباء کو متاثر کر سکیں گے۔صدارتی خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر نرملا ایس موریہ نے کہا کہ آج دنیا کے تمام ممالک آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعہ تعلیم مہیا کرارہے ہیں، آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے پوری دنیا کے طلباء علم حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جدید دور میں آن لائن تعلیم ایک نئی شکل میں آگئی ہے، اساتذہ کی ذمہ داری ہے کہ معیاری آن لائن کورسز تشکیل دیں۔ کوآرڈینیٹنگ مینجمنٹ اسٹڈیز فیکلٹی کے صدر پروفیسر اویناش پارتھڈکر نے کہا کہ عالمی مقابلہ کے دور میں یونیورسٹی اساتذہ کو آن لائن مواد تیار کرکے عالمی سطح پر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لئے یونیورسٹی اساتذہ میں تکنیکی معلومات کیلئے ذریعہ کام کیا جائے گا۔ پروگرام کا انعقاد آرگنائزنگ سکریٹری ڈاکٹر دگ وجے سنگھ راٹھور نے کیا۔ اس موقع پر فنانس افسر ایم کے سنگھ، پروفیسر مانس پانڈے، پروفیسر بی ڈی شرما، پروفیسر اے کے شریواستو، پروفیسر اجے دیویدی، ڈاکٹر سچن اگروال، ڈاکٹر رجنیش بھاسکر، ڈاکٹر سنیل کمار، ڈاکٹر جانہوی سریواستو، انو تیاگی وغیرہ نے شرکت کی۔