Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, November 29, 2020

اسد الدین اویسی کا یوگی آدتیہ ناتھ پر جوابی حملہ ، کہا : تمہارا نام بدل جائے گا ، مگر حیدرآباد کا نہیں

اے آئی ایم آئی ایم کے لیڈر اسد الدین اویسی نے کہا کہ بی جے پی کے لوگ کہتے ہیں کہ یہاں پر رہنے والے پاکستان اورافغانستانی روہنگیا ہیں ۔ یکم دسمبر کو مجلس کو ووٹ دے کر یہاں کے عوام ان لوگوں کو معقول جواب دیں گے ۔
حیدر آباد /صداٸے وقت /ذراٸع / ٢٩ نومبر ٢٠٢٠۔
===========-==================
حیدرآباد میں میونسپل الیکشن سے پہلے بی جے پی کی میراتھن تشہیری مہم کے دوران یوگی آدتیہ ناتھ نے حیدرآباد کا نام بدل کر بھاگیہ نگر کئے جانے کی بات کہی تو اے آئی ایم آئی ایم کے لیڈر اسد الدین اویسی نے اپنے انداز میں اس کا جواب دیا ۔ انہوں نے بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ تمہارا نام بدل جائے گا ، لیکن حیدرآباد کا نام نہیں بدلے گا ۔
اے آئی ایم آئی ایم کے لیڈر اسد الدین اویسی نے کہا کہ بی جے پی کے لوگ کہتے ہیں کہ یہاں رہنے پاکستان اور افغانستانی روہنگیا ہیں ۔ بی جے پی کے لیڈر حیدرآباد کا نام تبدیل کرنا چاہتے ہیں ۔ یکم دسمبر کو مجلس کو ووٹ دے کر یہاں کے عوام ان لوگوں کو معقول جواب دیں گے ۔
اویسی نے کہا کہ اترپردیش کے وزیر اعلی یہاں آکر کہتے ہیں حیدرآباد کا نام بدل دیں گے ۔ ارے کیا انہوں نے اس کام کا ٹھیکہ لے رکھا ہے ۔ انہوں نے بی جے پی پر طنز کستے ہوئے کہا کہ اگر ان لوگوں سے پوچھو کہ تاج محل کس نے بنایا تھا تو یہ لوگ کہیں گے کہ مغل بادشاہ نے نہیں بنایا تھا ۔
اسد الدین اویسی نے کہا کہ بی جے پی کے جتنے لیڈر ہیں ، وزرائے اعلی ہیں وہ یہ کہہ رہے ہیں کہ حیدرآباد کا نام بدل دیا جائے گا ۔ میں یہاں کے عوام سے یہ سوال کررہا ہوں کہ کیا آپ چاہتے ہیں کہ حیدرآباد کا نام تبدیل کردیا جائے ؟ کیا آپ حیدرآباد کا نام بھاگیہ نگر رکھنا چاہتے ہیں ۔ اگر آپ حیدرآباد کے نام کو حیدرآباد رکھنا چاہتے ہیں تو میری آپ سے گزارش ہے کہ بی جے پی کو شکست دیجئے ، مجلس کو کامیاب بنائیے ۔