Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, November 24, 2020

امارت ‏شرعیہ ‏بہار ‏کے ‏وفد ‏کا ‏دعوتی ‏، ‏اصلاحی ‏و ‏مالیاتی ‏دورہ ‏۔

پیداٸش سے لیکر موت تک مشاہدے کے طور پر اللہ تعالیٰ کو تکبر زیب نہیں دیتا۔۔۔۔۔۔۔مفتی ثناء الہدیٰ قاسمی۔

پٹنہ ۔۔بہار / صداٸے وقت /25نومبر 2020 ( عبدالرحیم برہولیاوی) .
==============================
 بمقام مہواوا ،مرکزی مسجد ضلع شیوہر میں، ایک دعوتی، اصلاحی،و مالیاتی دورۓ کے موقع پر زیر ،قیادت امارت شرعیہ کے نائب ناظم مشہور و معروف عالم دین مولانا مفتی محمد ثناء الہدی صاحب قاسمی مدظلہ العالیٰ
قائد وفد نے شرکاء مجلس سے اظہار خیال کرتے ہوئے فرمایا کہ پیدائش سے لے کر موت تک مشاہدے کے طور پر  اللہ تعالیٰ کو تکبر زیب نہیں دیتا ہے تجربہ کی روشنی میں تفصیل کے ساتھ خطاب کیا 
مدرسہ مدنی بسھیا شیخ محلہ کے استاد مولانا مفتی محمد ظفر الہدی قاسمی صاحب نے امارت شرعیہ کا تعارف پیش کیا اور امارت شرعیہ کے خدمات کا بھی تعارف کرایا
ضلع شیوہر کے قاضی شریعت مفتی فخر الدین صاحب نے بھی پر مغز خطاب کیا 
مدرسہ اسلامیہ عربیہ ڈومری شیوہر کے استاد مولانا مفتی محمد ساجد اقبال صاحب نے حاضرین مجلس سے مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ بنیادی تعلیم کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی نہیں کرسکتی ہیں 
مولانا اشتیاق احمد قاسمی صاحب
مولانا سیف اللہ صاحب
 محمد ابوذر مفتاحی خادم امارت شرعیہ نے بھی خطاب کیا
شرکاء مجلس نے زیادہ سے زیادہ مالی تعاون کی یقین دھانی کرائی اور اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں دلچسپی کے ساتھ حصہ لیا پروگرام کا اختتام حضرت مفتی محمد ثناء الھدیٰ قاسمی صاحب کی دعا پر ہوا