Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, December 13, 2020

فرید ‏احمد ‏غازی ‏کانگریس ‏اقلیتی ‏سیل ‏کے ‏ناٸب ‏چیٸرمین ‏نامزد۔


 اقلیتوں کے مفادات صرف کانگریس میں ہی محفوظ ہیں۔علاقاٸی سیاسی جماعتوں نے عوام کو دھوکہ دیا۔
 فرید احمد غازی۔

غازی پور ۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت / معروف خان۔ 12 دسمبر 202020 ۔
==============================
 دلدار نگر  کانگریس میں اقلیتوں کے مفادات محفوظ ہیں۔  علاقائی جماعتوں نے عوام کو دھوکہ دیا۔  یہ باتیں اترپردیش کانگریس کمیٹی اقلیتی سیل کے نومنتخب وائس چیئرمین ، فرید احمد غازی نے اپنی رہائش گاہ غازی منزل پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔  انہوں نے کہا کہ کانگریس کی شکایت کرکے اور بی جے پی سے خوف ظاہر کرکے  جن پارٹیوں نے اقتدار حاصل کیا تھا انہوں نے صرف کرپشن کیا ۔۔۔ آپ کے پاس بینک بیلنس ہے ، لیکن عوام غریب ہوگیا ، نوجوان میں  بے روزگار بڑھی ہوئی ہے  خواتین پر  مظالم ، مسلم دلت سب پریشان ہوگٸے  ،  مسلم رہنماوں ہر  غلط الزامات لگا کر ان کو  جیل بھیج دیا گیا ۔درجنوں بلڈوزر ان کے گھروں پر اکٹھا ہوکر مسمار کر دیٸے گٸے ۔  لیکن نام نہاد سیکولر علاقائی پارٹی واہ رے سیکولر۔۔۔۔ کچھ بھی کہنے کو تیار نہیں ہے۔ 
 صرف یہی نہیں  جب کانگریس ظلم کے خلاف بولتی ہے ، تو ایس پی اور بی ایس پی کے عوام بھی عوامی مفاد میں نہیں کھڑے ہوتے ہیں۔  عوام نے دیکھا اور سمجھا ہے کہ کانگریس کی قیادت نے عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف حکومت سے لڑنے کا بیڑا  اٹھایا ہے۔  کانگریس کی قومی اور ریاستی قیادت کے لٸے شکریہ  کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو ذمہ داری ان کو دی گئی ہے وہ دیانتداری سے پوری  کی جائے گی۔ اس موقع پر  جاوید انصاری ، آزاد یادو راجو گپتا وغیرہ  موجود تھے