Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, December 8, 2020

۔حکومت ‏واپس ‏نہیں ‏لے ‏گی ‏زرعی ‏قانون ‏۔کل ‏ہونیوالی ‏حکومت ‏کے ‏ساتھ ‏بات ‏چیت ‏ملتوی ‏۔۔حکومت ‏دیگی ‏تحریری ‏تجویز۔

اکھل بھارتیہ کسان سبھا کے جنرل سکریٹری ہنن ملا نے کہا کہ حکومت زرعی قانون واپس لینے کو تیار نہیں ہے۔ وزیر داخلہ امت شاہ کے ساتھ میٹنگ کے بعد کسان لیڈروں نے کہا کہ آج ام شاہ نے تحریری تجویز دینے کی بات کہی ہے۔

نئی دہلی:/صداٸے وقت /ذراٸع / ٨ دسمبر ٢٠٢٠۔
==============================
 اکھل بھارتیہ کسان سبھا کے جنرل سکریٹری حنان ملا نے کہا کہ حکومت زرعی قانون واپس لینے کو تیار نہیں ہے۔ وزیر داخلہ امت شاہ کے ساتھ میٹنگ کے بعد کسان لیڈروں نے کہا کہ آج امت شاہ نے تحریری تجویز دینے کی بات کہی ہے۔ حکومت کل تجویز دے گی۔ ہم تجویز پر غور کریں گے۔ کسان لیڈر ہنن ملا نے کہا کہ کسانوں اور حکومت کے درمیان کل کوئی میٹنگ نہیں ہوگی۔
وہیں   بھارت بند کا ملک کے مختلف ریاستوں میں ملا جلا اثر دیکھنے کو ملا۔ چھتیس گڑھ، پنجاب اور راجستھان سمیت کانگریس کے زیر اقتدار ریاستوں میں جہاں بند کا اثر دیکھنے کو ملا وہیں یوپی، بہار، گوا میں زندگی معمول کے مطابق تھی۔ دوسری طرف کسان آندولن کی وجہ سے ہریانہ  جے جے پی حکومت پر بحران کے بادل دکھائی دے رہے ہیں۔
بھارتیہ کسان یونین (اگراہاں) نے مقررہ بات چیت سے ایک دن پہلے امت شاہ کے ساتھ کسانوں کی میٹنگ کو لے کر سوال اٹھایا۔ مظاہرہ کر رہے کسان تنظیموں میں یہ سب سے بڑی تنظیم ہے۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں جوگیندر سنگھ اگراہاں نے کہا کہ آفیشیل بات چیت سے پہلے بات چیت کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔ انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ میٹنگ میں شامل لیڈر سب سے بڑی تنظیم کے تبادلہ خیال کو ضرور دھیان میں رکھیں گے۔