Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, December 31, 2020

سی ‏بی ‏ایس ‏ای ‏بورڈ ‏کے ‏امتحانات ‏کیا ‏تاریخوں ‏کا ‏اعلان۔۔مرکزی ‏وزیر ‏تعلیم ‏نے ‏جاری ‏کی ‏ڈیٹ ‏شیٹ۔

مرکزی وزیر تعلیم رمیش پوکھریال نشنک نے بورڈ امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی ہے۔ سی بی ایس ای بورڈ کی امتحانات 4 مئی 2021 سے شروع ہوں گی۔
ٍنئی دہلی: / صداٸے وقت /ذراٸع / ٣١ دسمبر ٢٠٢٠۔
==============================
مرکزی وزیر تعلیم رمیش پوکھریال نیشنک نے جمعرات کو کہا کہ سینٹرل بورڈ آف سکینڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) کے درجہ 10 ویں اور 12 ویں کی بورڈ امتحانات 2021 چار مئی سے شروع ہوگی۔ ڈاکٹر نیشنک نے سی بی ایس ای کی درجہ 10 ویں اور 12 ویں کی بورڈ امتحانات 2021 کی تاریخوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امتحانات چار مئی سے شروع ہوگا جسے 10 جون تک پورا کر لیا جائے گا۔ وقت پر امتحانات کے نتائج کا بھی اعلان کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ دسویں اور 12 ویں کے پریکٹیکل ایک مارچ سے شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے طلبہ سے دل لگا کر تیاری کرنے اور بغیر کسی پس و پیش کے امتحان دینے کی اپیل کی ہے۔ سی بی ایس ای کی جانب سے جلد ہی ڈیٹ شیٹ جاری کی جائے گی۔ قبل ازیں ڈاکٹر نیشنک نے ٹویٹ کرکے کہا،’مجھے یقین ہے کہ سی بی ایس ای کی جانب سے منعقد 10 ویں اور 12 ویں کی بورڈ امتحانات دینے والے ہمارے طالب علم مکمل لگن اور محنت سے بہتر تیاری کر رہے ہوں گے‘۔
مرکزی وزیر تعلیم رمیش پوکھریال نشنک نے کہا کہ 10 ویں اور 12 ویں کلاس کی پوری ڈیٹ شیٹ جلد ہی جاری کی جائے گی۔ نشنک نے سبھی طلبا کو مبارکباد دی اور کہا کہ وہ پوری طاقت اور حوصلے کے ساتھ امتحانات کی تیاریاں کریں، ان کے پاس امتحانات کی تیاریوں کے لئے کافی وقت ہے۔ اس سے پہلے مرکزی وزیر تعلیم رمیش پوکھریال نشنک نے بدھ کو کہا تھا کہ وہ جمعرات کو سی بی ایس ای بورڈ کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کرسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ سی بی ایس ای کی 10 ویں اور 12 ویں بورڈ کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان نہیں ہونے سے ابھی تک تعطل کی صورتحال بنی ہوئی تھی، حال ہی میں مرکزی وزیر تعلیم نے سی بی ایس ای بورڈ کے امتحانات سے متعلق گارجین اور طلبا سے بات چیت کی تھی، جس کے بعد یہ طے کیا گیا تھا کہ 31 دسمبر کو بورڈ امتحانات کی تاریخوں کا اعلان ہوگا۔