Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, December 10, 2020

مغربی بنگال میں بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کے قافلہ پر حملہ ، کئی لیڈران زخمی ، گاڑی میں توڑ پھوڑ۔۔

بی جے پی لیڈروں کے مطابق پارٹی کے جنرل سکریٹری کیلاش وجئے ورگی سمیت متعدد لیڈران زخمی ہوگئے ہیں ۔ بی جے پی لیڈروں نے دعویٰ کیا کہ ان کی گاڑی کو سخت نقصان پہنچا ہے ۔
نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع / ١٠ دسمبر ٢٠٢٠۔
=============================
مغربی بنگال میں اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات سے پہلے بی جے پی اور ترنمول کانگریس کے کارکنان میں تکرار بڑھتی جارہی ہے ۔ بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا جمعرات کو جب ڈائمنڈ ہاربر جارہے تھے تبھی ٹی ایم سی کے کچھ کارکنان نے ان کے قافلہ پر حملہ کردیا ۔ 
جس وقت جے پی نڈا کے قافلہ پر حملہ کیا گیا ، اس وقت نڈا کے ساتھ بی جے پی کے سینئر لیڈر کیلاش وجئے ورگی بھی موجود تھے ۔ ذرائع سے ملی خبر کے مطابق وزارت داخلہ نے ریاستی حکوتم سے اس حملہ کے سلسلہ میں رپورٹ طلب کی ہے ۔ 
بی جے پی لیڈروں کے مطابق پارٹی کے جنرل سکریٹری کیلاش وجئے ورگی سمیت متعدد لیڈران زخمی ہوگئے ہیں ۔ بی جے پی لیڈروں نے دعویٰ کیا کہ ان کی گاڑی کو سخت نقصان پہنچا ہے ۔ 
حملہ کے بعد پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے جے پی نڈا نے کہا کہ آج میں نے جو کچھ دیکھا وہ حیران کن اور بے مثال ہے ۔ مغربی بنگال میں مکمل طور پرلاقانونیت اور عدم رواداری کا ماحول ہے ۔ بنگال میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں ہے ۔ غنڈہ راج کا ہرطرف بول بالا ہے ۔ 
جے پی نڈا نے کہا کہ چوں کہ وہ پلٹ پروف کار میں سفر کررہے تھے اس لئے انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے ، مگر ان کے ساتھ قافلے میں موجود دیگر لیڈران سفر کررہے تھے ۔ 
جے پی نڈا نے کہا کہ ماں درگا کی مہربانی سے میں پچ گیا ہوں ۔ مجھے اندازہ ہے کہ ایسے ماحول میں بی جے پی لیڈران اور ورکروں کو کتنی مشکلات کا سامنا ہے۔
نڈا نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے دن گنے جاچکے ہیں ۔ ترنمول کانگریس کی بدعنوانی نیچے سطح تک پہنچ گئی ہے ۔ عوام نے فیصلہ کرلیا ہے کہ ترنمول کانگریس کو اقتدار سے بے دخل کردیا گیا ہے ۔