Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, January 26, 2021

خالد ‏بن ‏ولید ‏پبلک ‏اسکول ‏محمد ‏پور ‏اعظم ‏گڑھ ‏میں ‏جشن ‏یوم ‏جمہوریہ۔


اعظم گڑھ /اتر پردیش / از / صابر اسماعیل احیائی ....خالدبن ولید پبلک اسکول محمد پور اعظم گڑھ / صداٸے وقت ۔/٢٦ جنوری ٢٠٢١۔
=============================
    
    ہندوستانیوں کے لئے ہر سال 26جنوری کے دن جشنِ یوم جمہوریہ کا اہتمام ضروری تو ہے مگر صرف جشن منانے کو قومی روایات تک محدود نہ رکھا جائے بلکہ عوام کو یومِ جمہوریہ کے مقصد پر عمل پیرا ہونے کے لئے شعوری طور پر تیار کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار خالد بن ولید پبلک اسکول محمد پور میں منعقدہ’’جشن یومِ جمہوریہ پروگرام" کے دوران شعبہ نسواں کے پرنسپل اورانگریزی کے استاد ماسٹر آزاد صاحب نے کیا۔اسکول کے پرنسپل ماسٹر عدیل صاحب اور حافظ نسیم صاحب کے ہاتھوں پرچم کشائی کی رسم عمل میں آئی، بعدہ بچوں نے یوم جمہوریہ کے موضوع پر ناظرین کے سامنے انگلش اور اُردو زبانوں میں خوبصورت پروگرام پیش کئے۔ پرچم کشائی کی تقریب عمل میں آنے کے بعددرجہ نہم کے طلباء ابوشحمہ اور عبد الرحیم  نے "سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا” ترانہ پیش کیا اورکلاس نہم کے طالب علم ابو شافع قومی گیت (National anthem)جن گن من گن گایا، محمد مدرب اظہر درجہ دہم نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔ اس سے قبل پروگرام کا آغاز درجہ نہم کے طالب علم ابو شحمہ کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔انگلش ٹیچر مولانا محمد طارق صاحب نے تعارفی کلمات کہے، وائس پرنسپل ماسٹر شمس الاسلام صاحب نےاپنے تقریر کے دوران طلباء کی ہمت افزائی کی۔ اندریس سر اور راقم الحروف (صابر اسماعیل احیائی) نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پراساتذہ میں احتشام سر،ایس کےسر،مولانا ابوذر صاحب قاسمی،حافظ القاری محمد سلمان صاحب، حافظ القاری عبداللہ صاحب،حافظ القاری ابوزید صاحب، انوراگ سر،حافظ القاری سرفراز صاحب،حافظ محمد احمد صاحب اور حافظ القاری سیف الرحمن صاحب (سابق استاد) وغیرہ موجود تھے،عربی کےسینیئر استاد قاری علی اصغر صاحب کی دعاپر پروگرام کا اختتام ہوا۔26/01/2021