Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, January 25, 2021

یوم ‏جمہوریہ ‏کے ‏موقع ‏پر ‏صدر ‏جمہوریہ ‏کا ‏ملک ‏کے ‏نام ‏پیغام۔


نٸی دہلی: /صداٸے وقت /ذراٸع /٢٥ جنوری ٢٠٢١۔
==============================
صدر رام ناتھ کووند  نے زرعی شعبہ میں ترقی کے لئے کسانوں، ملک کی سرحدوں کی سلامتی یقینی بنانے میں کامیاب رہے جوانوں اور کووڈ سے نمٹنے اور ترقی کے مختلف شعبوں میں خدمات کے لئے سائنسدانوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کسانوں سمیت تمام طبقوں کی فلاح وبہبود کے لئے پوری طرح سے پُرعزم ہے۔ رام ناتھ کووند نے پیر کو 72 ویں یوم جمہوریہ (Republic Day 2021) کے موقع پر قوم سے اپنے خطاب میں کہا کہ خود اعتمادی کے ساتھ ہندوستان نے بہت سے شعبوں میں بڑے اقدامات کئے ہیں۔ ہماری معاشی اصلاحات کو پوری رفتار سے آگے بڑھنے کے لئے نئے قوانین بنا کر زراعت اور لیبر کے شعبوں میں ایسی اصلاحات کی گئیں، جو ایک طویل عرصے سے توقع کی جارہی تھی۔
صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے کہا کہ "شروع میں ان اصلاحات کے بارے میں خدشات پیدا ہوسکتے ہیں، لیکن اس میں کوئی شک نہیں کہ حکومت کسانوں کے مفادات کے لئے پوری طرح سے وقف ہے۔" انہوں نے کہا کہ "اتنے بڑے ملک کو خوراک اور دودھ کی مصنوعات پر خود کفیل بنانے پر کسانوں بہن بھائیوں کو تمام ملک کے شہریوں کی طرف سے دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔" برعکس قدرتی حالات، بہت ساری چیلنجوں اور کووید کی تباہی کے باوجود ہمارے کسان بھائیوں اور بہنوں نے زرعی پیداوار میں کوئی کمی نہیں آنے دی۔ یہ ملک ہمارے کسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے پوری طرح پُر عزم ہے۔"
رام ناتھ کووند نے کہا کہ جس طرح محنتی کسان ملک کی غذائی تحفظ کو یقینی بنانے میں کامیاب رہے ہیں، اسی طرح ہماری فورسز کے بہادر سپاہی سخت ترین حالات میں بھی ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرتے رہے ہیں۔ لداخ، سیاچن اور وادی گولان میں منفی 50 سے 60 ڈگری سنٹی گریڈ سردی میں، جیسلمیرمیں 50 ڈگری سنٹی گریڈ سے زیادہ گرمی میں، زمین، آسمان اور ساحلی علاقوں میں ملک کے فوجی ملک کی حفاظت کی ذمہ داری نبھاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ"ہم سب کو اپنے فوجیوں کی بہادری ، حب الوطنی اور قربانی پر فخر ہے۔"
صدر مملکت نے کہا کہ فوڈ سیکورٹی، فوجی تحفظ، آفات اور بیماریوں سے تحفظ اور ترقی کے مختلف شعبوں میں ہمارے سائنسدانوں نے اپنے تعاون سے قومی کوششوں کو تقویت بخشی ہے۔ خلا سے کھیتوں، گوداموں، تعلیمی اداروں سے لے کر اسپتالوں تک، سائنسی برادری نے ہماری زندگی اور کام کو بہتر بنایا ہے۔ دن رات سخت محنت سے کورونا وائرس کو ڈی کوڈ کرکے اور بہت ہی کم وقت میں ویکسین تیار کرکے ہمارے سائنس دانوں نے پوری انسانیت کی فلاح و بہبود کے لئے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ ہمارے سائنس دانوں، ڈاکٹروں، انتظامیہ اور دیگر کے ساتھ مل کر ملک میں اس وبائی مرض پر قابو پانے اور ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے میں اموات کی شرح کو محدود رکھنے میں بھی انمول کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "ہمارے تمام کسان، نوجوان اور سائنس دان خصوصی مبارکباد کے مستحق ہیں اور یہ قوم ان سب کو یوم جمہوریہ کے موقع پر مبارکباد پیش کرتی ہے۔"
رام ناتھ کووند نے کہا کہ کورونا وائرس جیسے دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے شہریوں نے متحد ہوکر مثالی قربانی، خدمات پیش کی ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ "میں یہاں ان ڈاکٹروں، نرسوں، ہیلتھ ورکروں، ہیلتھ کیئر ایڈمنسٹریٹرز اور ہلاک ہونے والوں کا ذکر کرنا چاہتا ہوں، جنہوں نے اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر متاثرین کی دیکھ بھال کی ہے۔ بہت سے لوگوں نے اپنی جان بھی گنوا دی۔ اس کے ساتھ ہی اس وبا نے ملک کے ڈیڑھ لاکھ شہریوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ان سب کے سوگوار خاندانوں سے میری تعزیت۔" انہوں نے کہا کہ ہمارے عام شہریوں نے کورونا کے محاذ پر فرنٹ لائن واریئروں کی حیثیت سے غیر معمولی شراکت کی ہے۔ جب آنے والی نسلیں اس دور کی تاریخ کا پتہ کریں گی تو وہ عقیدت کے ساتھ جھک جائیں گے جس کے ساتھ آپ نے اس اچانک بحران کادیب سامنا کیا۔