Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, January 26, 2021

قاسمی ‏کمپیوٹر ‏کی ‏جانب ‏سے ‏جشن ‏یوم ‏جمہوریہ ‏کا ‏انعقاد۔۔۔۔۔۔

 ،ملک پر قربان ہونے والے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنا اور یوم جمہوریہ کی قدر دانی ضروری: 
مفتی اشفاق احمد اعظمی*
اعظم گڑھ۔اتر پردیش /صداٸے وقت /٢٦ جنوری ٢٠٢١۔
==============================
سراٸمیر۔۔۔۔۔قاسمی کمپیوٹر انسٹی ٹیوٹ سراۓمیر اعظم گڈھ کی جانب سے آج جشن یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد صبح نو بجے فیضی ہال چوک سراۓمیر اعظم گڈھ میں ہوا ، پروگرام کا آغاز محمد ابراہیم کی تلاوت کلام اللہ سے ہوا ، جبکہ نذرانہ عقیدت عبدالرازق شعری نے پیش کی ، مقالہ اول محمد احمد فیضان بعنوان ”جمہوریت موجودہ ہندوستان میں“ میں پیش کیا ، اس کے بعد محمد ارقم ، محمد حبیب ، عبد الحفیظ نے جمہوریت کے عنوان سے تقریر پیش کی ، اس کے علاوہ اہم پروگرام لاٸٹ آف ساٶنڈ بعنوان ”تاریخ ہندوستان اور جمہوریت “محمد مذکر اصلاحی ،محمد اشرف اعظمی ، عبد الرازق نے پیش کیا ، شاندار بیت بازی بزم شبلی اور بزم سہیل کے درمیان پیش کی گٸ اس کے علاوہ چار ٹیموں کے درمیان کون دیگا جواب پروگرام پیش کیا گیا ، ذھنی آزماٸش پروگرام تین طلبہ کے درمیان پیش کیا گیا پروگرام میں شاندار نظم مولانا محمد بلال قاسمی نے پیش کی، نظامت محمد افضل اعظمی نے کی ،قاسمی انسٹی ٹیوٹ کے ڈاٸریکٹر محمد انظر اعظمی نے آۓ ہوۓ تمام مہمانوں کا استقبال کرتے ہوۓ تہ دل سے شکریہ ادا کیا ، اس پروگرام میں بیت بازی کی فاتح ٹیم ، کون دیگا کی فاتح ٹیم اور ذھنی آزماٸش فاتح کو انعام اور میڈل دیا گیا ، 
مسابقہ نگاری میں پوزیشن یافتہ طلبہ اور شرکاء کو انعام ، سرٹیفکٹ اور میڈل دیا گیا ، رمضان المبارک کے موقع پر آن لاٸن چلنے والی کوٸز کمپٹیشن کے انعامات بھی مہمانان کرام کے ہاتھوں تقسیم کۓ گۓ پروگرام کے مہمان خصوصی جناب عبیدالرحمن سابق چیرمین سراۓمیر ، مولانا انور داٶدی ، مولانا اظفر قاسمی نے طلبہ اور ذمہ داران کو مبارکباد پیش کی پروگرام کے آخیر میں جمہوریت کے عنوان سے مفتی اشفاق احمد اعظمی نے خطاب کیا انہوں نے کہا کہ 26 جنوری ہمارے ملک کا قومی دن ہے جس دن ملک میں ایک سیکولر اور جمہوری قانون تیار کرکے ملک میں نافذ کیا گیا اور برٹش قانون جو چل رہا تھا اسے منسوخ کیا گیا ، آج کا دن آزادی کے لۓ جس مقصد کے لۓ قربانیاں لاکھوں کی تعداد میں ملک کے ہر شہری خصوصا مسلمانوں نے دی اس مقصد کی تکمیل پر منحصر جمہوری قانون ہے جس میں ہر مذہب کے ماننے والوں کو مذہبی اور تعلیمی آزادی عطا کی گٸ اور برابر کے حقوق اور مساوات کا درجہ دیا گیا اس لۓ ہر شہری کو آج کے دن ملک پر قربان ہونے والے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنا اور یوم جمہوریہ کی قدر دانی ضروری ہے آج کے اس پروگرام میں قاسمی کمپیوٹر انسٹی ٹیوٹ کے طلبہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے مختلف رنگا رنگ پروگرام آزادی کی تاریخ ، قانون سازی کی داستان اور قربانیوں کا خوبصورت انداز میں تذکرہ کیا اور اپنے فن کا بھتر مظاہرہ کیا ہے دعا ہے اللہ تعالی ملک میں امن و امان قاٸم رکھے اور آٸیین سیکولر قانون کی حفاظت کی ذمے داری ہر شہری کے دل میں پیدا کرے اور ملک سے نفرت عدام رواداری کو دور فرماۓ ،  پروگرام میں مولانا شاہدالقاسمی ، مولانا افضل قاسمی ،ڈاکٹر اختر حنفی ، شاہد سبھاسد، جناب شاہ عالم ، مولانا فیصل اعظمی ، ڈاکٹر فہد ، مولانا عبد العظیم اصلاحی ، عمران شیروانی ، مفتی محمد اعظم قاسمی ،اظفر قاسمی وغیرہ کے علاوہ طلبہ علاقے کے کافی تعداد میں لوگ موجود رہے