Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, January 26, 2021

غازی ‏پور ‏جمیعتہ ‏العلمإ ‏کے ‏سر ‏پرست ‏الحاج ‏عبد ‏السلام ‏کے ‏انتقال ‏پر ‏تعزیتی ‏میٹنگ ‏کا ‏انعقاد ‏

غازی پور /اتر پردیش /ذراٸع /صداٸے وقت / ٢٦ جنوری ٢٠٢١۔
==============================
جمعیۃ علماء شہر غازی پور کی  ایک تعزیتی میٹنگ دفتر جمعیۃ علماء غازی پور واقع قاسمی منزل سیدواڑہ میں منعقد ہوئی جس میں مولانا محمد انس حبیب قاسمی سیکریٹری جمعیۃ علماء غازی پور نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ غازی پور جمعیۃ علماء کے سرپرست مرحوم الحاج عبد السلام صاحب کے انتقال پر ملال کے موقع پر یہ میٹنگ منعقد ہوئی.مرحوم حاجی عبد السلام صاحب  صوم و صلاۃ کے پابند تھے,1990ء کےقریب فدائے ملت حضرت مولانا سید اسعد مدنی رخ کی "جیل بھرو تحریک"  کے موقع  پر غازی پور جب فدائے  ملت رح تشریف لائے تو اس موقع پر مرحوم حاجی عبد السلام صاحب نے اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے  بڑی محنت اور جانفشانی کا مظاہرہ  کیا.اور ٹاؤن ہال کے میدان میں اجتماعی گرفتاری دی گئی اس وقت امیر الہند حضرت مولانا حبیب الرحمنٰ اعظمی رح کی صدارت میں ٹاؤن ہال کے میدان میں ایک عظیم الشان جلسہ بھی منعقد ہوا.اس سارے پروگرام کو کامیاب بنانے میں مرحوم حاجی عبد السلام صاحب نے دن رات محنت کی اور بندہ بھی اس وقت گرفتاری کے عمل میں بذات خود موجود تھا.
مفتی عبد اللہ فاروق قاسمی نے تعزیتی پیغام میں کہاکہ مرحوم حاجی صاحب جمعیۃ علماء ہند اور اس کے ملی کاموں میں بڑھ جڑھ کر حصہ لیا کرتے تھے. تقریباً 2008ء سے جمعیۃ علماء غازی پور کے سرپرست تھے.باوجود پیرانہ سالی اور کمزوری ونقاہت کے بذات خود  اکثر میٹنگوں میں شامل ہوتے اور مفید مشوروں سے نوازا کرتے تھے. جس سے اراکین جمیعۃ علماء غازی پور کو حوصلہ ملتا تھا.
مولانا محمد نعیم الدین غازی پوری ناظم اعلیٰ مدرسہ اشاعت العلوم سٹی ریلوے اسٹیشن غازی پور نے اپنے پیغام میں کہا کہ25/جنوری بروز پیر  بوقت فجر آپ کا انتقال اعظم گڑہ کے ویدانتاہاسپیٹل میں ہوا,حاجی صاحب کی طبعیت ایک دو روز پہلے سے تھوڑی ناساز تھی, بندہ اور مولانامحمد انس حبیب قاسمی نے24/جنوری کو بعد اشراق حاضر ہوکر حاجی صاحب کی عیادت کیا تقریباً 88سال کی عمر پائی اور بعد نماز مغرب ٹاؤن ہال کے میدان میں جنازہ کی نماز ادا کی گئی جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور تدفین عید گاہ کے سامنے والے عوامی قبرستان  میں کیا گیا.
 مرحوم کے صاحبزادے ارشد محمود صدیقی اور تمام اہل خانہ کے ساتھ اراکین جمعیۃ علماء غازی پور ان کے غم میں برابر کے شریک  ہیں, دعا ھیکہ اللہ تعالیٰ مرحوم  کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلٰی مقام نصیب فرمائے آمین,

مولانا محمد عاصم قاسمی نے تعزیتی اجلاس کے اختتام پر  دعا کروائی, اجلاس میں شرکت کرنے والے احباب خاص طور پر عبد الرحمٰن انصاری, خاطر احمد, حافظ صاحب علی وغیرموجود تھے.