Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, January 5, 2021

املاک ‏ٹیکس ‏کی ‏عدم ‏اداٸگی ‏کے ‏سبب ‏علیگڑھ ‏نگر ‏پالیکا ‏نے ‏اے ‏ایم ‏یو ‏کا ‏بینک ‏اکاونٹ ‏کیا ‏سیل۔


یونیورسٹی ہنگامی مالی بحران سے دوچار۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے منگل کے روز نگر پالیکا  حکام کی کارروائی کو  امتیازی سلوک اور مسخ شدہ حقائق پر مبنی قرار دیا ہے۔
علیگڑھ۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /ذراٸع۔5 جنوری 2021
=============================
 علی گڑھ میونسپل کارپوریشن نے  مسلم یونیورسٹی کی جانب سے 14 کروڑ روپے کے ہاؤس ٹیکس کی مبینہ ادائیگی نہ کرنے پر اے ایم یو کے اسٹیٹ بینک آف انڈیا اکاؤنٹ کو سیل کر دیا  ہے۔  مالی بحران سے دوچار ، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے منگل کے روز شہری حکام کی کارروائی کو  امتیازی سلوک اور مسخ شدہ حقائق پر مبنی قرار دیا ہے۔
 اے ایم یو کے ترجمان پروفیسر شفیع قدوائی نے کہا ، "ہاؤس ٹیکس کی مبینہ عدم ادائیگی کا معاملہ عدالت میں زیر التوا  ہے اور کارپوریشن ، حقیقت میں کیمپس میں اپنے ٹیوب ویلوں کو چلانے کے لئے  بجلی کے بلوں کی وجہ سے اس یونیورسٹی پر  9 کروڑ روپئے واجب الادا ہے۔"  
 اے ایم یو کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ  یونیورسٹی نے مرکزی وزیر تعلیم اور یونیورسٹی گرانٹ کمیشن کو بھی علی گڑھ میونسپل کارپوریشن کو پراپرٹی ٹیکس واجبات کی ادائیگی کے معاملے کو حل کرنے کے لئے خطوط لکھے ہیں۔  انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاملہ عدالتوں میں زیر سماعت ہے  اور الہ آباد ہائی کورٹ میں کیس زیر التوا ہے۔
 انہوں نے مزید کہا کہ نچلی  عدالت بھی اے ایم یو کی درخواست پر سماعت کر رہی ہے۔  یونیورسٹی رہائشی علاقوں کے لئے ہاؤس ٹیکس ادا کرتی رہی ہے اور اسے علی گڑھ نگر پالیکا سے کلاس روم ، لیبارٹریوں اور لائبریریوں کے لئے چھوٹ ملی ہوٸی ہے 
ادھر نگر پالیکا کے چیف ٹیکس افسر ونے کمار راٸے کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کو ٹیکس اداٸگی کے سلسلے میں کٸی بار لکھا گیا اور بہت مواقع دٸیے گٸیے۔انھوں نے کہا کہ یہ 14 کروڑ کی رقم تقریباً دس سالوں کا ہے ۔انھوں نے مزید کہا کہ اگر ایک ہفتہ کے اندر ٹیکس ادا نہیں کیا گیا تو نگر پالیکا 14 کروڑ کی رقم کو اپنے اکاونٹ میں منتقل کر لے گی۔