Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, January 5, 2021

ڈونالڈ ‏ٹرمپ ‏کی ‏دھمکی۔۔۔۔


تحریر / ایم ودود ساجد/ صداٸے وقت /٥ جنوری ٢٠٢١
==============================
ہمارے وزیراعظم کے جگری دوست اور امریکہ کے مزید 14 دن کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی ایک گھنٹے کی ٹیلیفونک گفتگو عام ہوئی ہے۔۔ اس گفتگو کو پہلے واشنگٹن پوسٹ نے اور پھر نیو یارک ٹائمز نے عام کیا ہے۔۔ اس گفتگو میں ٹرمپ' جارجیا کے (ریپبلکن)  سیکریٹری آف اسٹیٹ Brad Raffensperger کو مسلسل خطرناک نتائج کی دھمکی دے رہے ہیں اور ان سے صدارتی انتخابات کے نتائج کے اعدادوشمار تبدیل کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔۔ 
           ٹرمپ۔۔۔۔فاٸل فوٹو۔

واشنگٹن پوسٹ نے ایک گھنٹے کی گفتگو کا یہ نچوڑ نقل کیا ہے۔۔ ٹرمپ نے کہا: ".... بیلٹ گڑ بڑ ہیں ۔ یہ پورے طور پر غیر قانونی ہے۔ تمہارے لئے یہ اور بھی زیادہ غیر قانونی ہے۔۔  کیونکہ جو کچھ انہوں نے (الیکشن افسران)  نے کیا ہے وہ تم جانتے ہو مگر رپورٹ نہیں کر رہے ہو ۔ یہ جرم ہے۔ یہ مجرمانہ فعل ہے۔ اور تم یہ ہونے نہیں دے سکتے۔ تمہارے لئے یہ ایک بڑے خطرے والی بات ہے۔ میں جو کچھ چاہتا ہوں یہ ہے۔ میں 11780 ووٹ پانا چاہتا ہوں ۔۔۔"

"... تو بتاؤ مجھ کو براڈ' ہمیں کیا کرنا ہے۔ ہم الیکشن جیت چکے ہیں ۔ اور اس طرح مجھ سے الیکشن چھیننا ٹھیک نہیں ہے۔ اور یہ تمہیں کئی اعتبار سے بہت مہنگا پڑے گا۔ میں کہتا ہوں کہ تمہیں یہ کہنا ہی ہوگا کہ میں دوبارہ چیک کرتا ہوں ۔ اور تم دوبارہ چیک کرسکتے ہو۔ دوبارہ چیک کرو ان لوگوں کے ساتھ جو جواب دریافت کرسکیں ۔ ان لوگوں کے ساتھ نہیں جو کوئی جواب دریافت کرنا نہیں چاہتے ۔۔۔" 

ڈونالڈ ٹرمپ اپنی پہلی مدت عہدہ 20 جنوری 2020 کو پوری کرلیں گے۔۔ دوسری مدت کا الیکشن وہ ہارگئے ہیں ۔ ان کے مقابل بائیڈن ریکارڈ کامیابی سے ہم کنار ہوئے ہیں ۔ ٹرمپ کو جارجیا سے ہی امید تھی کہ آخری گنتی میں وہ ان کو جتاسکتا ہے۔ لیکن جارجیا کے 16 ووٹ بائیڈن کے حق میں چلے گئے ۔ ٹرمپ نے جارجیا کی عدالت میں جو رٹ ڈالی تھی وہ خارج ہوچکی ہے۔ دیگر چند مختلف عدالتیں بھی ان کی رٹ مسترد کرچکی ہیں ۔ سپریم کورٹ سے رجوع کرنے سے پہلے جو مراحل طے کرنے تھے' ٹرمپ وہ طے نہیں کرسکے۔ بائیڈن کی واضح کامیابی کے پیش نظر سپریم کورٹ سے ٹرمپ کو کوئی راحت ملنے کا امکان نہیں ہے۔ ایسے میں ٹرمپ جارجیا کے حکمرانوں کو ڈرا دھمکا رہے ہیں ۔۔ 

ماہرین قانون کے مطابق جارجیا کے قانون کے تحت ٹرمپ کے خلاف فون پر دھمکی دینے کا مقدمہ قائم کیا جاسکتا ہے۔ جارجیا کے سیکریٹری آف اسٹیٹ حالانکہ ٹرمپ کی پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں لیکن انہوں نے واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ وہ اب نتائج میں کوئی تبدیلی نہیں کرسکتے۔ مجھے یاد آیا کہ بہار میں اپوزیشن نے ووٹوں کی گنتی کے دوران وزیر اعلی نتیش کمار پر الزام عاید کیا تھا کہ انہوں نے بعض افسران پر دباؤ ڈال کر 20 سے زیادہ امیدواروں کے نتائج تبدیل کرادئے تھے۔۔۔ ہم رات دن امریکہ کو لعن طعن کرتے ہیں ۔۔ لیکن اخلاقی اعتبار سے امریکی معاشرہ آج بھی ہم سے بہت منفرد ہے۔۔۔