Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, February 25, 2021

ایم آئی ایم کو ریلی کی اجازت نہیں ملی۔4مارچ کو پھر ریلی منعقد کرنے کا اعلان۔


کلکتہ۔۔مغربی بنگال /صدائے وقت / 25 فروری 2021/ذرائع۔

+++++++++++++++++++++++++++++++++++

 آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کلکتہ یونٹ نے آج انتظامیہ پر طاقت کا غلط استعمال کرنے کا الزام عاید کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ جان بوجھ کر پارٹی کو انتخابی جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔اس جلسے سے ایم آئی ایم کے سربرہ اسدالدین اویسی خطاب کرنے والے تھے۔

اے آئی ایم آئی ایم کے مقامی لیڈر ضمیر الحسن نے بتایا کہ ’’ہمیں جلسہ منسوخ کرنا پڑا کیونکہ انتظامیہ نے ہمیں مطلوبہ اجازت نہیں دی۔ اگرچہ ہم نے دس دن پہلے اجازت طلب کی تھی لیکن اس کی اجازت دینے سے انکار کردیا گیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ ریاستی حکومت اپنی طاقت کا ناجائز استعمال کررہی ہے۔ریلی کرنا ہمارا جمہوری حق ہے 

ایم آئی ایم کے لیڈر ماجد حسین جو مغربی بنگال کے آبزرور ہیںنے کہاکہ 4مارچ کو دوبارہ اجازت لینے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہاکہ ہم جمہوری طریقے سے بنگال کی سیاست میں مقام بنانے کی کوشش کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم اسمبلی انتخابات میں بہر صورت حصہ لیں گے۔عباس صدیقی کی پارٹی سے اتحاد کرنے کی بات ختم نہیں ہوئی ہے مگر ابھی اس کو عام نہیں کیا جاسکتا ہے۰یہ ریلی کلکتہ کے اقلیتی اکثریتی علاقے مٹیابرج میں ہونے والی تھی۔ یہ وزیر اعلی ممتا بنرجی کے بھتیجے ابھیشیک بنرجی کے پارلیمانی کے حلقے میں آتا ہے۔