Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, February 20, 2021

نوڈل ‏افسر ‏نے ‏لگائی ‏چوپال۔۔سنے ‏لوگوں ‏کے ‏مسائل۔

جون پور۔۔اتر پردیش /صدائے وقت/20فروری 2021۔
+++++++++++++++++++++++++++++++++++
سکریٹری محکمہ صحت تعلیم اترپردیش حکومت، نوڈل افسر جی ایس پریدرشی نے ہفتہ کے روز مچھلی شہر بلاک کے جموہر گاؤں میں چوپال لگا کر سرکاری منصوبوں سے متعلق معلومات حاصل کرتے ہوئے مقامی لوگوں کے مسائل کو سنا۔نوڈل افسر نے گاؤں والوں کوبجلی، زراعت، صحت، مویشی پالن، تعلیم کی بھی معلومات حاصل کرتے ہوئے افسران کو ضروری ہدایت دیا۔
چوپال میں گاؤں کے رام کیلاش پٹیل، پنکج، شیوشنکر، پشپا بند نے بتایا کہ ان کے پاس بجلی کا کنکشن ہے لیکن پھر بھی بجلی سپلائی نہیں پہنچ رہی ہے باوجود اس کے ہر ماہ بجلی کا بل آرہا ہے، جس پر نوڈل افسر نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ایگزیکٹو انجینئر بجلی کو پورے گاؤں کا معائنہ کراتے ہوئے مسائل کا تصفیہ کرانے کی ہدایت دیا۔ اس دوران بتایا گیا کہ گاؤں میں مکانات کی تعداد کے مقابلہ میں بجلی کا کنکشن کافی کم ہے،جس پرنوڈل افسر نے بجلی کا کنکشن بڑھانے کی ہدایت دی۔ انھوں نے گاؤں میں 14 سے 18 سال کی عمر کی نوعمر لڑکیوں کی فہرست بنا کر ضرورت کے مطابق ان کو غذائیت دستیاب کرانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ بینکوں اور محکمہ زراعت کو مشترکہ طور پر گاؤں میں کیمپ لگاکر کسان کریڈٹ کارڈ بنانے کے لئے کام کریں۔ محکمہ صحت کا جائزہ لیتے ہوئے نوڈل افسرنے ضلع میں تمام مراکز کا سروے کرانے اور اگر نئے مراکز قائم کرنے کی ضرورت ہو تو تجویز حکومت کو ارسال کرنے کی ہدایت سی ایم او کو دیا۔ انھوں نے بتایا کہ وزیر اعظم رہائش اسکیم کے تحت اہل مستحق افراد کو مفت رہائش فراہم کئے جا رہے ہیں،اس اسکیم میں اگر کوئی پیسہ وصول کرتا ہے تو اس کی اطلاع افسران کو دیں۔ انہوں نے منریگا کے تحت مزید لوگوں کو روزگار دینے کی بھی ہدایت کی۔ خواتین گروپوں کو اگربتی بنانے، سلائی کی تربیت دینے کی ہدایت کی۔ نوڈل افسر نے آئندہ چوپال میں صحت مراکزکے لوگوں کو بھی بلانے کی ہدایت دیا تاکہ چوپال میں ہی فارم بھر کر اہل مستفید افراد کو فائدہ دیا جا سکے۔ اس دوران ضلع مجسٹریٹ منیش کمار ورما نے نوڈل افسر کو یقین دلایا کہ ان کی دی گئی ہدایات پر سنجیدگی سے عمل کیا جائے گا۔چوپال کے بعد انھوں نے منریگا پارک کا معائنہ کیا گیا۔ معائنہ کے دوران انھوں نے ہدایت کیا کہ تمام افسران پنچایت عمارت میں بیٹھیں۔ بھارت نیٹ سے گاؤں کو منسلک کرانا یقینی بنائیں۔ اس موقع پر 
سی ڈی او انوپم شکلا، ڈپٹی کمشنر منریگا بھوپندر سنگھ، ایس ڈی ایم مچھلی شہر انجنی کمار سنگھ سمیت دیگر افسران موجود رہے۔