Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, February 20, 2021

جونپور ‏کی ‏مختصر ‏خبریں۔

جونپور۔۔اتر پردیش /صدائے وقت / 20فروری 2021۔
++++++++++++++++++++++++++++++++++
 کھٹہن تھانہ حلقہ کے چک کتبی گاؤں میں گزشتہ روز نامعلوم بدمعاشوں کی گولی سے نوجوان کی ہوئی موت کے بعد دیر شام پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ملتے ہی ملزمان کے خلاف کاروائی اور مالی مدد کی مانگ کرتے ہوئے لاش کے آخر ی رسوم ادا کرنے سے منع کر دیا۔لاش کے آخری رسوم ادا کرنے سے انکار کرتے ہی انتظامی افسران میں کھلبلی مچ گئی۔اطلاع ملتے ہی پہنچے ایس ڈی ایم نے کاروائی کی یقین دہانی کراتے ہوئے لاش کے رسوم ادا کرائے۔
واضح ہو کہ مذکورہ گاؤں کے رہنے والے ستیہ پرکاش مشرا39کی جمعرات کی دیر شام پٹی نریندر پور گاؤں کے قریب نامعلوم بدمعاشوں نے گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔معاملے کی تفتیش میں لگی پولیس ٹیم ابھی تک ملزمان کے قریب بھی نہیں پہنچ سکی ہے۔ادھر گزشتہ دیر شام متوفی کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد گھر پہنچی تو لواحقین کنبہ کی حفاظت،ملزمان کی گرفتاری اور مالی مدد کی مانگ کرتے ہوئے لاش کے آخری رسوم ادا کرنے سے منع کر دیا اور لاش کو گھر میں ہی رکھ مظاہرہ کرنے لگے۔دوسرے روز واقعہ کی اطلاع اعلی افسران کو ہوئی تو کھلبلی مچ گئی۔آناً فاناً میں ایس ڈی ایم شاہ گنج راجیش ورما اور سی او انکت کمار نے ملزمان کی گرفتاری اور جلد ہی کسان بیما کے تحت مالی مدد دلانے کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد لواحقین لاش کو لیکر آخری رسوم ادا کرنے گئے۔
+++++++++++++++++++++++++++++++++++
کیراکت کوتوالی حلقہ کے تھانا گدی بازار کے قریب پٹرول پمپ پر تیل لینے کے دوران ہوئے تنازعہ کے بعد پمپ مالک کے ذریعے ایک صارفین کی جم کر پٹائی کر دی گئی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔معاملے میں پولیس نے تحریر کی بنیاد پر مقدمہ قائم کرتے ہوئے ملزم کی تلاش کر رہی ہے۔
اطلاع کے مطابق مقامی تھانہ حلقہ کے بانسباری گاؤں کے رہنے والے دیپک سنگھ اور انوپ یادو گزشتہ دیر شام مذکورہ پٹرول پمپ پر تیل لینے گئے تھے۔بتاتے ہیں کہ پٹرول لینے کے دوران کھلے پیسے کو لیکر پمپ ملازم اور دونوں نوجوانوں میں کہا سنی ہونے لگی۔کہا سنی کے بعد ملازمین نے واقعہ کی اطلاع مالک انکت سنگھ عرف نکی کو دیا جس پر پہنچے پمپ مالک نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر دونوں نوجوان کی جم کر پٹائی کر دی۔راہگیروں نے واقعہ کی اطلاع مقامی تھانے پر دی جس پر پہنچی پولیس نے زخمیوں کو مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا۔پولیس نے متاثر نوجوانوں کی تحریر پر پمپ مالک اور اس کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ قائم کرتے ہوئے پمپ اور مکان پر چھاپہ ماری کیا لیکن ملزم گھر چھوڑ کر فرار ہو گیا۔