Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, February 20, 2021

اطفال ‏میلہ ‏و ‏سائنس،آرٹس ‏نمائش ‏کا ‏انعقاد۔

جون پور ۔۔اتر پردیش /صدائے وقت / 20فروری 2021۔
+++++++++++++++++++++++++++++++++++
کھیتاسرائے کے منیچھا گاؤں واقع ماڈرن کانونٹ اسکول کی چوتھی بار  سالانہ اطفال میلہ اور سائنس،آرٹس نمائش کا انعقاد ہفتہ کے روز کیا گیا۔ اس موقع پر طلباء نے پرکشش تعلیمی ماڈل پیش کیے۔
 پروگرام کا آغاز ڈاکٹر اسامہ نے فیتہ کاٹ کر کیا جس کے مہمانوں نے طلباء کے ذریعے بنائے گئے ماڈرن سائنس اور آرٹ کے موضوع کا معائنہ کیا۔میلے میں روکیہ،عشرہ، عرشی،رابیہ،مریم کے ذریعے پیش کئے گئے جدید گاؤں کے ماڈل کی لوگوں نے تعریف کی۔اسی طرح عائشہ، یوگیش، مہر کے ذریعہ پیش کردہ  موسم سائیکل اور ٹریفک رول ماڈل کو لوگوں نے سراہا۔ اس موقع پر نگر پنچایت صدر وسیم احمد، سماجی کارکن عاطف نسیم، روپیش کمار گپتا، عبداللہ فاروق، پرنسپل انتخاب احمد وغیرہ نے طلباء کی حوصلہ افزائی کی۔اس موقع پر اسکول احاطے میں ایک مفت میڈیکل کیمپ کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں 300 مریضوں کی جانچ کرمفت اودیات تقسیم کی گئی۔کیمپ میں ڈاکٹر ساجد،ڈاکٹروحید،ڈاکٹر عصمت، آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر فیصل نے مریضوں کی جانچ کر ضروری ہدایات اور اودیات تقسیم کیا۔پروگرام کی نظامت محمد راشد نے کیا۔آخر میں کنوینر انجینئر محمد عابد نے آئے ہوئے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔