Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, February 17, 2021

مجلس ‏ اتحاد ‏المسلمین ‏کی ‏ چوپال ‏. ‏. ‏. ‏

جون پور.. اتر پردیش /صدائے وقت /17 فروری 2021 
++++++++++++++++++++++++++++
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین پارٹی کے ضلع صدر عمران بنٹی کی قیادت میں بدھ کے روز مچھلی شہر کے مجار گاؤں میں چوپال لگا کر درجنوں لوگوں کو پارٹی کی رکنیت دلائی گئی۔
اس دوران موجود لوگوں کو خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اقلیتوں نے سبھی نام نہاد پارٹیوں کو اپنا ووٹ دیا لیکن آک صوبے کا مسلمان بنیادی حقوق سے محروم ہے۔سرکاری نوکری،تعلیم،روزگار کیلئے انھیں حکومت کی عدم توجہی کا شکار ہونا پڑ رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ پارٹی مسلم،دلت سماج کے دبے کچلے لوگوں کو آئینی حق دلانے کیلئے جدوجہد کر رہی ہے۔انھوں نے کہا کہ ان کی پارٹی آئندہ2022اسمبلی انتخاب میں متبادل کے طور پر آئے گی۔پارٹی کے عہدیداران گاؤں۔گاؤں کا دورہ کر تنظیم کو مضبوط کرتے ہوئے بوتھ سطح پر پارٹی کو مضبوطی دے رہے ہیں۔
چوپال میں شفیق الرحمان نے اپنے درجنوں حامیان کے ساتھ پارٹی کی رکنیت حاصل کی۔نظامت اسمبلی صدر نوشاد آتش نے کیا۔اس موقع پر کامران احمد،جنرل سیکریٹری محمد اکرم،گلشاد خان،شفیق احمد،سچن گوتم،بی ڈی سی سلامت علی،مرزا سانو،احتشام احمد فاروقی،شہرت ادریشی،محمد عثمان سمیت دیگر عہدیداران موجود رہے۔