Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, February 17, 2021

جونپور ‏. ‏. ‏. ‏ مختصر ‏ خبریں ‏. ‏. ‏

[جونپور.. اتر پردیش /صدائے وقت /نمائندہ /17 فروری 2021 
=============================
سرائے خواجہ تھانہ حلقہ کے پرائمری اسکول کے قریب گزشتہ روز پردھان کے قتل معاملے میں ملزمان کی گرفتاری نہیں ہونے سے ناراض لوگوں نے بدھ کے روز کوئری ڈیہا بازار کو بند رکھا۔اس دوران بازار کے لوگوں نے ملزمان کی گرفتاری سمیت تھانہ انچارج کو معطل کرنے کی مانگ کرتے رہیں۔
واضح ہو کہ گزشتہ روز تھانہ حلقہ کے مکھمیل پور گاؤں کے رہنے والے پردھان راج کمار یادو کی سرراہ شاہراہ پر بدمعاشوں نے گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔قتل کے بعد مشتعل ہجوم نے شاہراہ کو پانچ گھنٹے تک جام لگا کر بند کر دیا تھا۔ضلع مجسٹریٹ منیش کمار ورما اور پولیس سپرٹنڈنٹ راج کرن نیئر نے کافی مشقت کے بعد کاروائی کی یقین دہانی کراتے ہوئے جام کو ختم کرایا تھا لیکن دوسرے روز بھی ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی پولیس پر سوال کھڑا کرتے ہوئے گاؤں والوں نے بازار کو بند رکھا۔گاؤں والوں نے معاملے میں فوری طور پر ملزمان کی گرفتار ی اور تھانہ انچارج دگوجے سنگھ کو معطل کرتے کی مانگ کرتے رہے۔اس ضمن میں تھانہ انچارج نے بتایا کہ تحریر کی بنیاد پر دو نامزد اور ایک نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ملزمان کی تلاش میں پولیس سرگرمی سے لگی ہوئی ہے،جلد ہی ملزمان پولیس کی گرفت میں ہوں گے اور پورے معاملے سے پردہ ہٹ جائے گا۔
++++++++++++++++++++++++++++
جلالپور تھانہ حلقہ کے چھتونا گاؤں میں چوروں نے گزشتہ دیر شب ایک گھر میں داخل ہو کر آلماری توڑ اندر رکھا نقدی سمیت ایک لاکھ سے زیادہ قیمت کے زیورات اٹھا لے گئے۔
بتاتے ہیں کہ مذکورہ گاؤں کے رہنے والے سنیل پٹیل ولد لال چند پٹیل گزشتہ شب کھانے کے بعد کنبہ کے ساتھ سونے چلے گئے۔دیر شب ان کی والدہ آہٹ لگنے سے نیند سے بیدار ہو گئی اور کھڑکی کھول کر باہر دیکھا تو چور ٹہل رہے تھے۔والدہ کے شور مچانے پر کنبہ سمیت مقامی لوگ نیند سے بیدار ہو گئے اور چوروں کا پیچھا کیا لیکن اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر چور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔گھر میں دیکھا گیا تو سبھی دروازے کھلے اور المار کے سامان بکھرے ہوئے تھے۔چوروں نے الماری سے نقدی سمیت ڈیڑھ لاکھ روپے قیمت کے زیورات لے جانے میں کامیاب ہو گئے۔متاثر کے ذریعے واقعہ کی اطلاع پولیس وک دی گئی جس پر پہنچی پولیس نے معائنہ کرتے ہوئے نامعلوم چوروں کے خلاف تحریر لیکر تفتیش میں لگ گئی ہے۔