Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, February 21, 2021

فرید الحق میموریل پی جی کالج تعلیم آباد صبرحدمیں سات روزہ این ایس ایس کیمپ کے اختتام پرخون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

جون پور ۔۔اتر پردیش /پردیش وقت / 21 فروری 2021۔
++++++++++++++++++++++++++++++++++
فرید الحق میموریل پی جی کالج تعلیم آباد صبرحدمیں سات روزہ این ایس ایس کیمپ کے اختتام پرخون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔26 لوگوں نے اپنے خون کا عطیہ دیا۔
پروگرام کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے ایس ڈی ایم شاہ گنج راجیش کمار ورما نے کہا کہ ڈاکٹر کو زمین کا خدا کہا جاتا ہے لیکن جب مریض کو خون کی ضرورت ہوتی ہے تو وہ مجبور ہوتا ہے۔ ایسے حالات میں اپنا خون عطیہ کرکے ہم ڈاکٹر کی مدد کرکے مریض کی جان بچانے کے لئے کام کرتے ہیں۔ ڈاکٹر ابھیشک راوت نے کہا کہ دنیا میں خون عطیہ سے بڑا کوئی عطیہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا نے میڈیکل سائنس میں بہت ساری کامیابیاں حاصل کی ہے۔ گردے، جگر کا ٹرانس پلانٹ آسانی سے ہو رہی ہے، لیکن خون بنانے کا کوئی آپشن نہیں ہے۔ خون کا عطیہ ہی انسانی جان بچانے کا واحد آپشن ہے۔ این ایس ایس کوآرڈنیٹر ڈاکٹر راکیش یادو نے کہا کہ خون کے عطیہ کے لئے معاشرے میں پھیلی غلط فہمیوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔ کہا کہ خون کا عطیہ کمزوری کا باعث نہیں ہوتا بلکہ اس سے جسمانی بیماریاں دور ہوجاتی ہیں۔پروگرام کو تحصیلدار ابھیشیک رائے، پرنسپل محمدشاہد نعیم، ڈاکٹر عمران احمد وغیرہ نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر رضاکاروں نے ثقافتی پروگرام پیش کیا۔ آخر میں پرنسپل ڈاکٹر تبریز عالم نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر اخلاق احمد، عبد اللہ ایڈووکیٹ، ڈاکٹر نظام الدین،ڈاکٹر انامیکا مشرا، ڈاکٹر امت سنگھ، ریاض احمد سمیت بڑی تعداد میں رضاکار موجود رہے۔