ممبئی /jصدائے وقت /ذرائع/21ذرائع فروری 2021۔
++++++++++++++++++++++++++++++++++
 مہاراشٹر میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ سے تشویش کا ماحول نظر آرہا ہے ایسے میں آج ریاست کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے عوام سے خطاب کر تے ہوئے ہدایات جاری کی ہے انہوں نے کہا کہ پیر 22 فروری سے مہاراشٹر بھر میں تمام سرکاری ،سیاسی اور مذہبی و سماجی تقاریب پر پابندی عائد ہوگی، سرکاری دفاتر میں کام کاج کرنے والے ملازمین کو ورک فرام ہوم دیا جائے، بلا ضرورت ہجوم اکٹھا نہ کریں ۔انہوں نے کہا کہ ماسک کا استعمال کریں، سماجی فاصلہ بنانے کو ترجیح دیں ۔وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ اگر عوام ماسک نہ لگائیں گے اور سماجی دوری کا اہتمام نہیں کریں گے تو پھر آنے والے دنوں میں لاک ڈاؤن لگایا جائے گا اور اسکی ذمہ داری عوام پر ہوگی ۔انہوں نے عوام سے پوچھا کہ لال لگانا یا نہیں لگانا یہ عوام کو طئے کرنا ہوگا ۔اس لئے ضروری ہے کہ بلا ضرورت سڑکوں اور بازاروں میں نہ نکلے ۔سماجی دوری کا خیال رکھیں ۔ماسک پہنیں اور اپنی ذمہ داری اپنا خاندان کے کردار کو ادا کرتے ہوئے مہاراشٹر سرکار سے تعاون کریں ۔