Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, February 9, 2021

جونپور ‏کی ‏مختصر ‏خبریں

 جون پور..اتر پردیش / صدائے وقت۔/ نمائندہ۔
-------------------------------------------------------------------
صارفین فورم کے جج کو دھمکی دینے کے معاملے میں درج مقدمے میں عدالت حاضر نہیں ہونے پر منگل کے روز سرائے خواجہ پولیس ٹیم نے ضلع کے معروف تاجر و صراف کی دکان اور مکان پر چھاپہ ماری کرتے ہوئے غیر ضمانتی وارنٹ کی تعمیل کرایا۔اس دوران تاجر فرار ہونے میں کامیاب رہا۔
واضح ہو کہ کرتی کنج آٹو موبائل ماروتی ایجنسی کے مالک پر گزشتہ ماہ صارفین کے ذریعے فورم کورٹ میں کئے گئے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے جج نے جرمانہ لگایا تھا جس پر انجام فون کال سے جج کے موبائل پر دھمکی بھرا فون آیا تھا جس میں فیصلے کے خلاف سنگین تنائج کی دھمکی دی گئی تھی۔دھمکی بھرے فون کال کے بعد فورم جج نے پولیس سپرٹنڈنٹ سے ملاقات کر معاملے میں مقدمہ درج کرایا تھا۔درج مقدمے میں عدم پیروی اور عدالت میں حاضر نہیں ہونے پر صراف و مارتی ایجنسی کے مالک ننھے لال ورما کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ لیکر سرائے خواجہ پولیس نے ایجنسی پر چھاپہ ماری کیا جہاں ملزم کے نہیں ملنے پر شہر کے چہارسو چوراہا واقع صرافہ کی دکان پر پہنچی اور تلاشی لیا لیکن ملزم وہاں سے فرار ہو گیا۔سب انسپکٹر ونود رائے نے بتایا کہ غیر ضمانتی وارنٹ کی تعمیل کیلئے ملزم کی تلاش سرگرمی سے کی جا رہی ہے۔
----------------------------------------------------------------------
ویر بہادر سنگھ پوروانچل یونیورسٹی کے رجسٹرار کے عہدے پر منگل کے روز مہیند کمارنے چارج لیا۔اس سے قبل وہ سدھارتھ یونیورسٹی کپل وستو میں ڈپٹی رجسٹرار کے عہدے پر تھے۔حکومت کے ذریعے پرموشن ملنے کے بعد انھیں پوروانچل یونیورسٹی کے رجسٹرار کا چارج حاصل ہوا۔عہدے جا چارج لینے بعد انھوں نے وائس چانسلر پروفیسر نرملا ایس موریہ سے ملاقات کر یونیورسٹی سے متعلق تفصیلی معلومات حاصل کیا۔اس دوران انھوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے تقسیم اسناد پروگرام کو کامیابی سے اختتام کرانا اول ترجیح ہے۔
-----------------------------------------------------------------------
مہاراج گنج تھانہ حلقہ کے ڈیلہوپور گاؤں میں منگل کی دوپہر میں مشتبہ حالت میں گولی لگنے سے طالبہ کی موت ہو گئی۔اطلاع ملتے ہی سی او بدلاپور سمیت مقامی تھانے کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج تفتیش میں مصروف ہو گئی۔
اطلاع کے مطابق سنگرامؤ تھانے حلقہ کے ملوپور گاؤں کی رہنے والی کاجل19بنت کلدیپ موریہ کچھ دنوں سے اپنے ننہال مذکورہ گاؤں میں تھی۔طالبہ کے ماما فتح بہادر کے مطابق گھر کے سبھی فرد چھت پر تھے جن کا کھانہ لینے کیلئے طالبہ نیچے اتری تھی کہ اسی دوران گولی چلنے کی آواز سن سبھی نیچے پہنچے تو طالبہ خون آلودہ پڑی تھی۔آناً فاناً میں اہل خانہ علاج کیلئے مقامی صحت مرکز لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سی او اشوک سنگھ،سب انسپکٹر پریم شنکر مع فورس موقع پر پہنچ کر معلومات حاصل کیا۔طالبہ کو کون اور کس حالت میں گولی ماری گئی اس کا پتہ نہیں چل سکا؟ لاش کو پولیس نے قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج تفتیش شروع کر دی ہے۔