Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, February 9, 2021

بھیانک ‏سژک ‏حادتہ۔۔نصف ‏درجن ‏افراد ‏کی ‏موت۔

جون پور..اتر پردیش / صائے وقت۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جلالپور تھانہ حلقہ کے لہنگ پور گاؤں میں جونپور۔وارانسی شاہراہ پر منگل کی الصبح وارانسی سے آخری رسوم ادا کر واپس لوٹ رہے پک اپ سوار وں کی تیز رفطار ٹرک سے تصادم ہو گیا جس کے سبب میں نصف درجن لوگوں کی جائے حادثہ پر ہی موت ہو گئی جبکہ ایک دیگر کی ضلع اسپتال میں علاج کے دوران موت ہو گئی۔حادثہ میں 10 لوگ شدید زخمی ہو گئے جن کو علاج کیلئے ضلع اسپتال اور کچھ لوگوں کو وارانسی کے ٹرامہ سینٹر میں داخل کرایا گیا ہے۔شاہراہ پر ہوئے حادثہ کی خبر ملتے ہی مقامی تھانے کی فورس سمیت اعلی افسران موقع پر پہنچ گئے اور حالات کا جائزہ لیتے ہوئے ضروری ہدایت دیا۔ادھر صوبے کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی حادثہ پر غم کا اظہار کرتے ہوئے ہر ممکن مدد مہیا کرانے کی ہدایت ضلع انتظامیہ کو دیا۔
اطلاع کے مطابق سرائے خوانہ تھانہ حلقہ کے جلالپور گاؤں کی رہنے والی ضعیفہ دھن دیئی دیوی کا 112سال کی عمر میں گزشتہ روز موت ہو گئی تھی۔ضعیفہ کی لاش لیکر رشتہ دار پک اپ سے وارانسی کے منی کرنکا گھاٹ پر سپرد آتش کرنے گئے تھے جہاں سے سبھی رسوم ادا کرنے کے بعد دیر شب واپس لوٹنے کیلئے پک اپ پر سوار ہو گئے۔بتاتے ہیں کہ جیسے ہی پک اپ شاہراہ کے مذکورہ گاؤں کے قریب پہنچی،سامنے سے آرہی تیز رفطار ٹرک سے ٹکر ہو گئی جس کے سبب میں جائے حادثہ پر ہی امر بہادر58،رام سنگار 38،منی لال 38،اندرجیت 48،کملا پرساد60اور راج کمار36کی موت ہو گئی جبکہ 10دیگر شدید زخمی ہو گئے۔شاہراہ پر ہوئے حادثہ کے بعد چیخ وپکار سن کثیر تعدادمیں مقامی لوگ موقع پر جمع ہو گئے اور پولیس کو اطلاع دیتے ہوئے سبھی کو گاڑیوں سے باہر نکالا۔اطلاع ملتے ہی تھانہ انچارج مع فورس موقع پر پہنچ گئے اور سبھی کو ایمبولنس کی مدد سے ضلع اسپتال بھیجوایا جہاں ڈاکٹروں نے نصف درجن لوگوں کو مردہ قرار دیتے ہوئے دیگر کا علاج شروع کرایا۔اس دوران ایک دیگر زخمی اندرجیت42کی موت ہو گئی جبکہ ایک کی حالت نازک دیکھ ڈاکٹروں نے وارانسی کے ٹرامہ سینٹر ریفر کر دیا۔دیگر زخمیوں کا علاج ضلع اسپتال میں چل رہا ہے۔ضلع اسپتال میں ضلع مجسٹریٹ منیش کمار ورما،پولیس سپرٹنڈنٹ راج کرن نیئر پہنچ کر زخمیوں سے معلومات حاصل کیا۔اس دوران ضلع مجسٹریٹ نے ھادثہ میں مرنے والوں کو کسان حادثہ بیما اسکیم سے 5-5لاکھ جبکہ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی صوبے کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے غم کا اظہار کرتے ہوئے مرنے والوں کو 2لاکھ کی مدد کا اعلان کرتے ہوئے سبھی زخمیوں کو ہر ممکن مدد دلانے کیلئے ضلع انتظامیہ کو ہدایت دیا۔