Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, March 6, 2021

جونپور ‏کی ‏خبریں۔

: جون پور۔اتر پردیش / صدائے وقت .
+++++++++++++++++++++++++++++++++++
کھیتاسرائے تھانہ حلقہ کے ودھیاپیٹھ وارڈ کے قریب جونپور۔شاہ گنج شاہراہ پر پیدل سڑک پار کر رہے معصوم کو تیز رفطار ٹرک نے اپنی زد میں لے لیا جس کے سبب میں جائے واقوعہ پر ہی اس کی موت ہو گئی۔معصوم کی موت ہوتے ہی مشتعل ہجوم نے شاہراہ پر جام لگاتے ہوئے ڈرائیور کی پکڑ کر پٹائی کر دی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے مشتعل ہجوم کو سمجھاتے ہوئے جام کو ختم کرایا۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ محلہ کے رہنے والے اشتیاق قریشی کے گھر شادی کی تقریب میں شامل ہونے کیلئے اعظم گڑھ ضلع کے تکیا محلہ کی رہنے والی والدہ اپنے بیٹے سبحان 8ولد وسیم قریشی کو لیکر آئی تھی۔بتاتے ہے کہ دوپہر میں شادی کی تقریب کے دوران معصوم شاہراہ پر آگیا اور سڑک پار کرنے لگا۔سڑک پار کرنے کے دوران شاہ گنج کی طر ف سے آرہی تیز رفطار ٹرک نے معصوم کو اپنی زد میں لے لیا جس کے سبب میں موقع پر ہی اس کی موت ہو گئی۔معصوم کی موت ہونے کی اطلاع ملتے ہی شادی کی تقریب میں افرا تفری مچ گئی اور سبھی شاہراہ پر جمع ہو گئے۔حادثہ سے مشتعل مقامی لوگوں کے ساتھ تقریب میں شامل لوگوں نے شاہراہ پر جام لگا دیا جس سے جام کے حالات پیدا ہو گئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی ایم شاہ گنج راجیش ورما،سی او انکت کمار اور نگر پنچایت صدر وسیم احمد موقع پر پہنچ گئے اور مشتعل ہجوم کو سمجھاتے ہوئے جام کو ختم کرایا۔مقامی لوگوں نے ٹرک سمیت ڈرائیور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج کاروائی شروع کر دیا ہے۔
+++++++++++++++++++++++++++++++++++
عالمی یوم خواتین کے موقع پر خواتین کسانوں کو بااختیار بنانے کی مہم کے تحت محکمہ زراعت کاشتکاروں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کے لئے ایک نیا تجربہ کرنے جارہا ہے۔ اب کسان اسکول کے انعقاد سے خواتین کاشتکاروں کو کاشتکاری سے آگاہ کرکے انہیں تربیت دی جائے گی۔ کسان تربیت اسکول سبھی پنچایت سطح پر انعقاد کیا جائے گا جس کا پہلا مرحلہ 8 مارچ سے شروع ہوگا اور آخری مرحلہ 16 مارچ تک ختم ہوگا۔
صوبے کی یوگی حکومت 2022 تک کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کے لئے عالمی یوم خواتین کے موقع پر خواتین کاشتکاری کو بااختیار بنانے کی مہم کیلئے ویڈیو کانفرنسنگ سے منصوبہ بندی کی گئی ہے جس کے تحت ضلع میں کسان تربیت اسکول کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس اسکول میں خواتین کاشتکاروں کو سائنسی طریقہ کے ذریعہ کاشتکاری کے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں گی۔ زراعت میں سائنس دانوں کے ذریعے کاشتکاروں کو تکنیکوں سے آگاہ کیا جائے گا۔ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر رمیش چندر یادو نے بتایا کہ عالمی یوم خواتین کے موقع پر خواتین کاستکاروں کو جدید تکیک سے کھیتی کرنے کیلئے 218ٹرینر کھیتی کی تربیت دیں گے۔ خواتین کسانوں کو بااختیار بنانے کی مہم کے تحت این آئی سی یوجنا بھون سے براہ راست زراعت میں خواتین کے کردار کے بارے میں محکمہ کی اسکیموں میں خواتین کاشتکاروں سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ 9 مارچ کو منتخب گاؤں میں کسان تربیت اسکول لگایا جائے گا۔ دوسرے مرحلے میں  کسان تربیت اسکول 15 سے 16 مارچ تک لگایا جائے گا۔
+++++++++++++++++++++++++++++++++++
ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ دیہی تربھون سنگھ نے ہفتہ کے روز منگرا بادشاہ پور تھانے کا سالانہ معائنہ کیا۔ ایس پی دیہی کے تھانہ پہنچنے پر پولیس اہلکاروں نے انہیں سلامی دیاجس کے بعد انھوں نے تھانہ کے کمپیوٹر روم، دفتر، ہتھیار، باورچی خانہ، لاک اپ،خاتون ہیلپ ڈیسک کا معائنہ کیا۔معائنہ کے دوران تھانے میں پھیلی گندگی دیکھ انھوں نے ناراضگی کا اظہار کیا اورموجود اہلکاروں کو بجلی وائرنگ سسٹم کے ساتھ صفائی پر بھی خصوصی توجہ دینے کی ہدایت دی۔
معائنہ کے دوران انھوں نے پرانی فائلوں کو فوری طور پر تصفیہ کرانے کی ہدایت دیتے ہوئے تھانہ احاطے میں صفائی ستھرائی کا معائنہ کرنے کے ساتھ ساتھ تھانہ انچارج شیو پرتاپ سنگھ سے تھانہ کے مختلف امور کے بارے میں معلومات حاصل کیا۔انھوں نے اسلحہ، مال خانہ کے معائنہ کے دوران لیگ گارڈ، سکیورٹی کوچ اور ہیلمٹ کے استعمال کے بارے میں بھی پولیس اہلکاروں سے معلومات حاصل کی۔ اسلحہ روم کے معائنہ کے دوران انہوں نے ایس ایس آئی منوج پانڈے اور ایس آئی برج بہاری سنگھ سے پمپ ایکشن گن کے استعمال کے بارے میں معلومات حاصل کیا۔پنچایت انتخاب سے متعلق پولیس اہلکاروں سے معلومات حاصل کرتے ہوئے انھوں نے ضروری ہدایت دیا.
+++++++++++++++++++++++++++++++++++
جلالپور تھانہ حلقہ کے سہلم پورگاؤں میں ہفتہ کے روز بیوی کی وداعی کرانے آئے داماد کی خسر اور سالے کی کسی با ت سے ناراض ہو کر جم کر پٹائی کر دی۔سسرال میں پٹائی ہونے کے بعد جان بچا کر داماد مقامی تھانے پہنچ کر تحریر دیا۔پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔
بتاتے ہیں کہ مذکورہ گاؤں کے رہنے والے وجے کمار کی بیٹی ریتا کی شادی 2016میں نئی دہلی کے راجوری تھانہ تحت راجوری گارڈن شیواجی انکلیو کے رہنے والے وویکا نند سے ہوئی ہے۔خسر کے مطابق شادی کے بعد شوہر نے بیٹی کی طبیعت خراب ہونے پر مائکہ پہنچا دیا اور گزشتہ دو سالوں سے کوئی خبر نہیں لیا۔داماد نے بتایا کہ ہفتہ کے روز بیوی کی وداعی کرانے سسرال پہنچنے پر خسر وجے کمار اور سالے روی شنکر نے بیماری میں خرچ ہوئے پانچ لاکھ روپے کا مطالبہ کیا جس پر اس نے اعتراض کیا تو دونوں نے اس کی پٹائی شروع کر دی۔شور مچانے پر مقامی لوگوں نے بچایا جس کے بعد وہ مقامی تھانے پر پہنچ کر دونوں کے خلاف تحریر دیا۔پولیس نے تحریر کی بنیاد پر کاروائی کر رہی ہے۔