Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, March 6, 2021

جونپور ‏کی ‏خبریں۔۔

جون پور ۔۔اتر پردیش /صدائے وقت / 6 مارچ 2021۔
++(++++++++++++++++++++++++++++++++
۔۔۔چندوک تھانہ حلقہ کے تھوہی گاؤں میں گزشتہ دیر شب مشتبہ حالت میں گولی لگنے سے نوجوان زخمی ہو گیا۔متاثر کے بھائی نے معاملے میں نامعلوم بدمعاشوں کے ذریعے بھائی کو گولی مارنے کی اطلاع پولیس کو دیا جس پر پہنچی پولیس نے زخمی کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا جہاں سے ڈاکٹروں نے وارانسی ریفر کر دیا۔پولیس معاملے کی تفتیش میں لگی ہوئی ہے۔
مذکورہ گاؤں کا رہنے والا منوج کمار سنگھ36زخمی حالت میں اپنے بھائی ورون سنگھ کے ساتھ دیر شب تھانے پر پہنچ کر بتایا کہ وہ اپنے کمرے میں سو رہا تھا کہ اسی دوران چھت کے راستے گھر میں داخل ہوئے دو بدمعاشوں نے اسے گولی مار دی جو پیر میں لگی ہے۔پولیس نے فوری طور پر زخمی کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا جہاں سے ڈاکٹروں نے وارانسی کے ٹرامہ سینٹر ریفر کر دیا۔اس ضمن میں تھانہ انچارج سنجے سنگھ نے بتایا کہ بدمعاشوں کے ذریعے گولی مارنے کی اطلاع پر کمرے کی جانچ کی گئی جہاں گولی چلنے کے کوئی ثبوت نہیں ملے،پورا معاملہ مشتبہ لگ رہا ہے۔پولیس پورے معاملے کی بریکی سے جانچ کر رہی ہے۔