Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, March 15, 2021

وسیم ‏رضوی ‏کے ‏خلاف ‏مقدمہ ‏درج ‏کرنے ‏کا ‏مطالبہ۔۔کوتوالی ‏میں ‏دی ‏گئی ‏درخواست۔

جون پور۔اتر پردیش / صدائے وقت / 15 مارچ 2021۔
+++++++++++++++++++++++++++++++++++
صوبے کے سابق وزیر وسیم رضوی کے ذریعے قرآن کی آیت کو ہٹانے کیلئے سپریم کورٹ میں داخل کی گئی عرضی کے خلاف پیر کے روز ہیلپنگ ہینڈ سوسائٹی کی صدر سید شبنم رضوی کی قیادت میں کارکنوں نے شاہ گنج کوتوالی پہنچ کر مقدمہ درج کرانے کی مانگ کی ہے
کوتوال کو تحریر دیکر انھوں نے کہا کہ شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیرمین وسیم رضوی نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر بیان دیکر مسلمانوں کے جزبات کو مجروح کیا ہے۔وسیم رضوی کے ذریعے مسلمانوں کو دہشت گرد اور سخت بتایا گیا ہے جو کسی بھی صورت میں جائز نہیں ہے۔انھوں نے کہا کہ قرآن کریم وسیم رضوی کے اجداد نے نہیں بلکہ اللہ کی کتاب ہے۔وسیم رضوی کی اس حرکت سے اسلام اور اللہ کے کلام پر ایمان رکھنے والے کروڑوں لوگوں کے جذ بات مجروح ہوئے ہیں۔ جس کیلئے ان پر سخت کاروائی کی جائے۔اس موقع پر مولانا شوکت،درخشاں  رضوی،ڈاکٹر ابرار حسین،اسلم  قریشی سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔